ویڈیو،بھارتی انجو فاطمہ بن گئی، اسلام قبول کر لیا،شادی بھی کر لی

انجو واہگہ بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوئی تھی
anjoo

بھارت سے آئی انجو نامی لڑکی نے پاکستانی لڑکے نصراللہ سے نکاح کرلیا
نکاح ڈسٹرکٹ عدالت دیر میں ہوا، لڑکی نے اسلام قبول کرلیا انجو کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا

انجو بھارت سے آئی ، شادی شدہ تھی اور اس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ واپس چلی جائے گی تا ہم انجو فاطمہ بن گئی اور اس نے بھارتی میڈیا کو بیوقوف بنائے رکھا، بھارتی میڈیا سے بات میں ہی انجو نے واپسی کا کہا تھا تا ہم ایسا نہ ہو سکا،فاطمہ نے نام تبدیلی اور اسلام قبول کرنے کے حوالہ سے بیان حلفی بھی جمع کروایا ہے

مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کی اور بتایا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے دونوں کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا جس کے بعد بھارتی خاتون کو پولیس کی نگرانی میں عدالت سے گھر منتقل کیا گیا،خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنی مرضی سے دوست نصر اللہ کے پاس آئی ہوں یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اورعلاقہ بہت خوبصورت ہے

بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟
بھارت سے آنیوالی سابق انجو اور نو مسلم فاطمہ کا حق مہردس تولے سونا طے کیا گیا ہے، نکاح نامہ باغی ٹی وی کو موصول ہوا ہے، نکاح نامے میں دلہن کا نام فاطمہ اور نو مسلم لکھا گیا ہے ،شادی کے گواہ فرید اللہ خان اور محمد رحیم ہیں،قاری شمروز خان نے فاطمہ اور نصراللہ کا نکاح پڑھایا،

nikkah nama

بھارتی لڑکی انجو بھی پاکستانی دوست سے ملنے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا پہنچی،انجو نے پاکستان آنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے اور اسے پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے باقاعدہ طور پر لیٹر بھی جاری کر کے دیا۔پاکستان میں رہتے ہوئے انجو نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں قانونی طریقے سے آئی ہوں میں اپنی پلاننگ سے آئی ہوں ایسا نہیں ہے کہ میں اچانک سے آ گئی ہوں میں یہاں محفوظ ہوںکوئی پریشانی نہیں ہے، جیسے میں آئی تھی ویسے ہی جانے کا میرا پلان ہے بس دو تین دن میں پہنچ جاﺅں گی، میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے رشتہ داروں اور بچوں کو پریشان نہ کریں، جوکچھ بات کرنی ہے ، مجھ سے کریں ، مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں

دوسری جانب نصراللہ نے نجی ٹی وی ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انجو کے ساتھ میرے مراسم تھے اور پاکستان لانے کے لیے میں نے قانونی کارروائی میں مدد کی، انجو کی ماں سے میری بات چیت ہوئی اور انجو بھی چاہتی تھی کہ وہ پاکستان آئے مجھ سے نکاح کا عمل پورا کرنے کے لیے دستاویزات قانونی بنائیں تاکہ آنے جانے میں مشکل نہ ہو، انجو پر میری کوئی زور زبردستی نہیں وہ اپنی مرضی سے آئی ہے، انجو نے خود کہا ہے کہ وہ اسلام کا مطالعہ کرے گی

پاکستان کے شمالی علاقے دیر بالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی انجو نے امرتسر شہر میں بھارتی سرحد عبور کی۔ نصراللہ سے 2019 فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنے والی انجو اپنے شوہر کو بتا کرآئی تھی کہ وہ جے پور جارہی ہے۔ انجو نے اروند سے شادی کیلئے عیسائیت قبول کی تھی۔ انجو واہگہ بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوئی تھیں،

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فاطمہ انور نامی صارف کہتی ہیں کہ انڈیا سے آئی انجو اور دیر بالا کے نصراللہ love diplomacy کو فروغ دیتے ہوئے۔ اللّہ کی شان ہے کچھ جوڑے پسند کا نکاح کرنے پر غیرت کے نام قتل ہو جاتے ہیں اور کچھ ہیروز بنا دئیے جاتے ہیں۔ فاطمہ انور۔

fatima 01

fatima

fatima

fatima

Comments are closed.