سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

اب سیما نے اپنے اکاؤنٹ کو پبلک کیا ہے
0
105
سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

سندھ کے علاقے خیر پور کی رہائشی ،سیما حیدر نے بھارت میں جیل سے رہائی کے بعد ہندو مذہب قبول کیا،سیما حیدر کی بھارت میں طبیعت خراب ہو گئی ہے، تو دوسری جانب سوشل میڈیا اکاؤنٹ سیما نے پبلک کر دیا ہے،سوشل میڈیا پر سیما کے نام کے کئی جعلی اکاؤنٹس بھی چل رہے ہیں

سیما حیدر جب پاکستان میں تھی تو اس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو پبلک نہیں کیا ہوا تھا اپنے پارٹنر سچن اور سیما آپس میں ہی کھیلتے تھے اور بات چیت کرتے تھے تا ہم اب سیما نے اپنے اکاؤنٹ کو پبلک کیا ہے، سیما کے نام سے کئی جعلی اکاؤنٹ بھی سامنے آئے ہیں جس میں سے ایک کے چار لاکھ سے زائد فالور ہو چکے ہیں، سیما کے گھر اسے دیکھنے اور ملنے والوں کے لئے آنے والوں کی لائن لگی رہتی ہے جس کی وجہ سے سیما کی طبیعت خراب ہو گئی ہے اور اس سے ملاقاتوں کی ہر طرح کی پابندی عائد کر دی گئی ہے،

دوسری جانب قانون نافز کرنیوالے اداروں نے ایک بار پھر سیما کی بھارت آمد پر تحقیقات شروع کر دی ہے، پولیس نے سیما اور اسکے پارٹنر سچن سے پوچھ گچھ کی ہے،پولیس سیما کے موبائل کی بھی تحقیقات کر رہی ہے اور اسکے فرانزک کا انتظار ہے،

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر سیما کو پاکستان واپس نہ بھیجا تو ممبئی حملوں کے طرز پر حملے کئے جائیں گے، جس سے بھارت برباد ہو جائے گا ،کالر کرنے والے نے اردو میں بات کی اور ڈیمانڈ کی کہ سیما کو واپس بھیجا جائے، اگر واپس نہ بھیجا گیا تو پھر ممبئی حملوں کی طرح کی کاروائی ہو گی اور اسکی زمہ دار اترپردیش حکومت ہو گی، حملوں کی دھمکی کی کال کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،یہ کال 12 جولائی کو آئی ، ابھی تک تحقیقاتی ادارے اس کال کرنے والے کو ٹریس نہیں کر سکے،اس کال کے بعد علاقوں کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے، سیما کو ملنے والے افراد پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے

سیما نے بھارت میں اپنی مرضی سے شادی کی
سیما حیدر بھارت میں ہے، سیما اور سچن کے مابین 2019 میں پب جی گیم کی وجہ سے رابطہ ہوا سیما اپنے بچوں کو ساتھ لے کر بھارت پہنچی،جیل گئی مگر پھر رہا ہو کر سچن سے شادی کر لی،سیما نے کراچی کے غلام حیدر سے پہلے شادی کی تھی ، اسکا پاکستانی شوہر دبئی میں کام کرتا ہے، سیما نے بھارت جانے کے لئے 12 لاکھ کی زمین بیچی،سیما کا کہنا ہے کہ وہ شادی سے پہلے کسی اور سے محبت کرتی تھی، غلام حیدر سے زبردستی اسکی شادی کروا دی گئی، اب سیما نے بھارت میں اپنی مرضی سے شادی کی ہے،سیما کے والدین کی موت ہو چکی ہے اسکا ایک بھائی ہے،

واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور ایک ماہ قبل نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں

اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

Leave a reply