سیما حیدر کے بھارت میں دوبارہ گرفتاری کے امکانات

ضمانت خارج کرانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کرنے کی پوری تیاری کرلی
0
88
seema sachan

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے شوہر، ملک اور پھر مزہب کو چھوڑنے والی سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات بڑھ گئے ہیں

سیما حیدر کے بیانات میں تضادات کی وجہ سے دوبارہ نئے سرے سے سیکورٹی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، سیما نے پولیس کو کچھ بیان دیا، پھر میڈیا کے سامنے کچھ کہا، بیانات میں تضادات کی وجہ سے سیما حیدر ایک بار پھر شک کے دائرے میں آ گئی، یو پی اے ٹی نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، سیما کے پاکستان سے بھارت پہنچنے کے دوران وہ کس کس سے رابطے میں تھی، پاکستان سے دبئی کیوں گئی اور پھر نیپال کے راستے بھارت کیوں آئی؟ اسکی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے.

سیما حیدر نے کن کن موبائل نمبر کا استعمال کیا، بھارت پہنچ کر سیما کے پاس کونسے فون تھے؟ سیما اور سچن کب سے رابطے میں تھے؟ اور ان دونوں کے مابین کیسے بات ہوتی تھی؟ سیما کا دبئی جانا اور پھر براستہ نیپال بھارت آنا، بھارتی سیکورٹی اداروں کو اسکی ابھی تک سمجھ نہیں آ رہی، جس کی وجہ سے سیما دوبارہ شک کے دائرے میں آ چکی ہے، سیما کے گھر دوبارہ تحقیقاتی اداروں کی ٹیم گئی تو سیما نے دیر سے دروازہ کھولا، ایک گھنٹہ تک سیما اور سچن سے تحقیقات کی گئیں ، ٹیم کے جانے کے بعد گھر کا دروازہ بند کر دیا گیا اور سیما کو میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،تحقیقاتی ادارے سیما کے اہلخانہ کا بھی پتہ لگا رہے ہیں، نوئیڈا پولیس نے سیما کی ضمانت خارج کرنے کی تیاری شروع کردی ہے پولیس کو شک ہے کہ سیما ثبوتوں کو متاثر کرسکتی ہے یا پھر فرار ہوسکتی ہے پولیس نے ضمانت خارج کرانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کرنے کی تیاری کرلی ہے

واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور ایک ماہ قبل نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں

اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

Leave a reply