عوام کا پیسہ اور قیمتی وقت بچانے کیلیے اہم پیشرفت، معاہدہ ہو گیا

0
34

پنجاب بھر کے ای خدمت مراکز میں بینک کائونٹرز قائم کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور بینک آف پنجاب میں معاہدہ

ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے بینک آف پنجاب پی آئی ٹی بی کیساتھ مل کر صوبے کے تمام ای خدمت مراکز میں بوتھ (بینک کاؤنٹرز) قائم کرے گا جہاں شہری ای خدمت مراکز سے متعلقہ خدمات کی ادائیگیاں کر سکیں گے۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف‘ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وسیم بھٹی سمیت دونوں اداروں کے دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا تھا کہ معاہدے سے عوام کو ای سٹمپنگ و دیگر ادائیگیوں کی سہولت پنجاب بھر کے دس ای خدمت مراکز میں حاصل ہو جائے گی۔ ابتدا میں شہری ان کاؤنٹرز پر ای سٹیمپنگ سے متعلقہ ادائیگیاں کر سکیں گے‘ جلد ادائیگیوں کا دائرہ دیگر خدمات تک بڑھا دیا جائے گا۔

صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا کہ بینک کاؤنٹرز کے قیام سے عوام کا پیسہ اور قیمتی وقت بچے گا اور ادائیگیوں کیلئے شہریوں کو کہیں اور نہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کیساتھ مل کر مزید منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔

Leave a reply