کالعدم تنظیموں کی ضلع وار رپورٹ طلب

0
34

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) قابل اعتماد ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت خارجہ نے ملک بھر میں جہادی تنظیموں کی قومی تحویل میں لی جانے والی املاک کی موجودہ حیثیت اور مالی حیثیت اور ان پر کنٹرول کے بارے میں فوری طور پر ضلع وار رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ان تنظیموں کے قومی تحویل میں لیئے جانے والے اثاثوں کی ENTITY WISE STATUS کے بارے میں مفصل رپورٹ دی جائے ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حکم نامہ نمبر 32019ء کے تحت حکومت نے جماعت الدعوۃ ایف آئی ایف اور جے ای ایم کے ملک بھر میں اثاثوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا تھا جن میں مدارس سکول کالجز شفاء خانے ایمبولینس گاڑیاں مساجد ویلفیئر ٹرسٹ بھی شامل ہیں اس کے علاوہ الحمد ٹرسٹ الانفال ٹرسٹ کے اداروں کو بھی سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

قومی تحویل میں لیئے جانے والے اداروں کی تعداد 619 ہوچکی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے قومی تحویل میں لینے والے مجاز افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان اثاثوں کے کوائف اور موجودہ حیثیت کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کیا جائے اور سرکاری تحویل میں لی جانے والی ایمبولینس گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبروں کے بارے میں آگاہ کیا جائے ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں سرکاری تحویل میں لی جانے والی املاک اور اداروں کی تفصیل یوں ہے مدارس 176 سکولز 34 ڈسپنسریاں 170 ہسپتال چار ایمبولینس گاڑیاں 208 لائیو سٹاک ایک قطعات اراضی 14 دفاتر 2 کشتیاں دس

Leave a reply