لاہور : ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احسن بشیر کو چیئرمین ٹاسک فورس برائے ٹیکسٹائل تعینات کر دیا گیا۔دوسری طرف اس تعیناتی پر صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ احسن بشیر ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور مسائل سے آگاہ بندہ ہی بہتر پالیسی بنا سکتا ہے

ذرائع کے مطابق احسن بشیر کا تعلق سابق چیئرمین اپٹما گوہر اعجاز گروپ سے ہے، احسن بشیر اگلے پانچ سال تک ٹیکسٹائل پالیسی تیار کر کے 2023 تک ایکسپورٹ دگنی کرنے کا ہدف مکمل کریں گے۔ احسن بشیر کی تعیناتی پر صنعتکاروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔احسن بشیر کی تعیناتی بھی ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے ذمہ داران کے مشورے سے کی گئی ہے

Shares: