شمالی و جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف واقعات میں شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لانس نائیک تبسم الحق شہید، سپاہی نعیم اختر شہید، سپاہی عبدالحمید شہید اور سپاہی فرمان علی شہید کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی جہاں شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر فوجی افسران، شہدا کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی اور آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کا ہر قیمت پر خاتمہ یقینی بناجا جائے گا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں پکڑا گیا اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں پکڑا گیا، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
سیاست دانوں اور اداروں کو مل کر چلنا چاہئے ۔ شیخ رشید
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سری لنکن فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کی ملاقات
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 339 رنز پر گرگئی،جوش انگلس 13 رنز بناکر آؤٹ
نواز شریف ،شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے مختلف نوعیت کے ہتھیار، آلات اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔