فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی فیض آباد دھرنا کیس کے ذمہ داران اور ہینڈلرز کا تعین کرے گی

تین رکنی بینچ یکم نومبر کو سماعت کرے گا،
0
57
supreme court01

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس ،اٹارنی جنرل نے عملدرآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھرنا کیس کے 6 فروری 2019 کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری دفاع، ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں، اٹارنی جنرل کی جانب سے جمع رپورٹ میں کہا گیا ہک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کرے گی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی فیض آباد دھرنے سے متعلقہ شواہد اکھٹے کرے گی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تمام حاصل کردہ شواہد، دستاویزات اور ریکارڈ کا جائزہ لے گی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی معاملے پر قانون اور ضابطے کے مطابق کاروائی کرے گی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی فیض آباد دھرنا کیس کے ذمہ داران اور ہینڈلرز کا تعین کرے گی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تعین کرے گی کہ فیض آباد دھرنا کیس میں کس نے احکامات دیے اور مینیج کیا تھا،کمیٹی پہلی میٹنگ 26 اکتوبر کو کرچکی ہے۔کمیٹی یکم دسمبر کو رپورٹ جمع کرائے گی۔

فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس، شیخ رشید نے بھی درخواست واپسی کی استدعا کر دی
دوسری جانب سپریم کورٹ،فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس،چیئرمین عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا، شیخ رشید نے جواب میں کہا کہ میرا تحریکِ لبیک یا ان کے شرکاء سے کوئی تعلق نہیں ہےمیرا تحریک لبیک کیساتھ کوئی رابطہ نہیں،سپریم کورٹ نے درخواست گزار کے خلاف کوئی آرڈر جاری نہیں کیا، میں اپنی نظرثانی درخواست واپس لینا چاہتا ہوں

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ یکم نومبر کو سماعت کرے گا،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے،عدالت نے گزشتہ سماعت پر تمام فریقین سے تحریری جواب طلب کیا تھا،پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، الیکشن کمیشن، آئی بی سمیت دیگر نے نظرثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پہلے تو کہا تھا کہ فیصلے میں کئی غلطیاں ہیں

فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں التواء کی درخواست

 فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

 نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

Leave a reply