راولپنڈی پولیس کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی

تفتیش کی اجازت ملنے کے بعد عمران اور قریشی سے تفتیش شروع
imran khan shah mehmod qureshi

راولپنڈی پولیس کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی ہے جبکہ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 9 مئی کے کیسز میں راولپنڈی پولیس کو تفتیش کی اجازت دی ہے . خصوصی عدالت میں راولپنڈی پولیس افسر کے مطابق دونوں کو شریک ملزمان کے بیانات پر شامل تفتیش کرنا ہے، ہمارے پاس 9 مئی واقعات سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ بھی موجود ہے۔

جبکہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ قانون کے مطابق صرف تفتیش کرنے کے لیے اجازت دے رہا ہوں اور ایک اور کیس میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گوجرانوالہ پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کی درخواست مسترد کردی تھی۔ گوجرانوالہ پولیس کے افسر عدالت میں پیش ہوئے اور چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے عدالت سے اجازت مانگی تھی۔

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تفتیش کی اجازت چاہیے، گوجرانوالہ پولیس کے اہلکار نے کہا کہ ممبر جے آئی ٹی ہوں، 9 مئی کے مقدمے میں تفتیشی افسر ہوں اور تفتیشی افسر نے ریکارڈ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو پڑھنے کے لیے دیا تھا جس میں کہا گیا کہ کینٹ گوجرانوالہ پر حملہ ہوا 14 پولیس ملازم زخمی ہوئے تھے۔

کیا سیاسی جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ کامیاب ہوپائے گا؟
سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی
271 کے حدف میں پاکستان کے کیخلاف جنوبی افریقا کے 52 پر 1 آؤٹ
خیال رہے کہ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ کے بغیر کیسے یقین ہے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جرم میں شامل ہیں؟ آپ کو یقین ہی نہیں چیئرمین پی ٹی آئی وقوعہ میں شامل ہیں بھی یا نہیں، پہلے سوشل میڈیا اکاؤنٹ دیکھیں پھر درخواست دیکھوں گا جبکہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ میں صاف جج ہوں، دھکا پروگرام نہیں چلےگا، دوڑ جائیں۔

9 مئی کے واقعات پر فیصل آباد اور قصور پولیس نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، پولیس افسران نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی ہے اور فیصل آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی۔ پولیس افسران نے فیصل آباد میں درج مقدمے پر دونوں ملزمان سے سوالات کیے۔

پولیس افسران نے 9 مئی واقعات پر ڈیڑھ گھنٹے سے زاہد تفتیش کی، تفتیش کے بعد فیصل آباد اور قصور ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی، راولپنڈی پولیس افسران کے بھی 9 مئی واقعات پر تحقیقات کے آغاز کے لیے جلد جیل دورے کا امکان ہے، راولپنڈی پولیس 9 مئی کے مزید پہلوؤں پر شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے تفتیش کرے گی۔

یاد رہے جیسا کہ پہلے زکر ہوچکا کہ راولپنڈی پولیس کو بھی سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 9 مئی کے کیسز میں راولپنڈی پولیس کو تفتیش کی اجازت دی ہے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گوجرانوالہ پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کی درخواست مسترد کردی۔

Comments are closed.