لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم، پاک فوج عظیم فوج ہے،شیخ رشید

اگر میری گرفتاری مطلوب ہے تو مجھے فون کریں میں آ جاؤں گا
0
41
sheikh rasheed

راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں لال حویلی کیس کی سماعت ہوئی،

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سماعت کی ،عدالت نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا، شیخ رشید کے وکلا سردار عبدلرازق اور سردار شہباز نے کیس کی پیروی کی،عدالت نے چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے فیصلے کو ریمانڈ بیک کردیا،عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ اس کو لال حویلی کیس دوبارہ سننے کی ہدایت کردی،عدالت نے حکم دیا کہ شیخ رشید اور انکے بھائی شیخ صدیق کی جانب سے دائر درخواست کو دوبارہ سُنا جائے، درخواست گزار کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا پوار موقع دیا جائے،انڈیا میں قانون بن گیا وہاں ایویکیو پراپرٹیز کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا، ہمارے ہاں محکمے قانون کے مطابق نہیں چلتے جب مرضی سرگرم ہوجاتے ہیں،

عدالت پیشی کے موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، دونوں سیٹوں پر میں ہی لڑوں گا، پاک فوج عظیم فوج ہے، ہمارے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم انجم کی ملک و قوم کیلئے بہت خدمات ہیں۔ آج لال حویلی کو کھول دیا گیا، میرے والدین کا جنازہ یہاں سے اٹھا تھا،سی پی او کے پاس تھا میں اور پانچ اکتوبر کو میرے اوپر مقدمہ درج کر دیا گیا ،اگر میری گرفتاری مطلوب ہے تو مجھے فون کریں میں آ جاؤں گا، میں نے نعرہ لگایا تھاآج اس پر قائم ہوں، دوستی نبھاؤں گا،یہ الیکشن ہم پی ڈی ایم سے لڑیں گے.عاصم منیر میرے شہر کی عزت اور عظیم سپہ سالار ہیں ،میرا وزن 30 کلو کم ہوگیا ہے،ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی خالی کر وا کر سیل کر دی گئی تھی،ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر آصف خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی پر غیر قانونی قابض ہیں، لال حویلی سے متعلق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے ،

لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

Leave a reply