لبنانی ملیشیا کی اسرائیلی تنصیبات پر بمباری اور ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

0
43

لبنانی میلشیا نے دعویٰ کیا ہے کہا انہوں نے اسرائیل کا ڈرون طیارہ مار گرایا ہے اور یہ طیارہ اب ہمارے ہاتھوں میں ہے

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کا ڈرون طیارہ مارگرانے کا دعوی کیا ہے .اس کےعلاوہ لبنان کے عسکریت پسند گروہ حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں متعدد ٹینک شکن راکٹ داغے ہیں جس میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے اس کارروائی کو گزشتہ ہفتے بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملے کا ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کے فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے ایک فوجی اڈے اور فوجی گاڑیوں کی جانب راکٹ داغے گئے ہیں اور سرحدی علاقے میں واقع فوجی اڈے پر دو سے تین ٹینک شکن میزائل گرے ہیں۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں اس کے دو کارکنوں کی ہلاکت کے جواب میں اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں حزب اللہ کے حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی میں جنوبی لبنان میں گولہ باری کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے 100 کے قریب گولے داغے ہیں اور اس کارروائی میں حزب اللہ کی عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Leave a reply