توشہ خانہ،القادر ٹرسٹ،عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

0
172
Imran Khan

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں

القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی عمران خان کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر دیں ہیں جسٹس بابر ستار کے بنچ سے الگ ہونے کے بعد نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیر سات نومبر سماعت کریں گے، دس اگست کو احتساب عدالت نے ضمانت خارج کیں تھیں جس کے ڈیڑھ ماہ کے بعد عمران خان کے وکلا نے آرڈر کو چیلنج کیا تھا

توشہ خانہ فوجداری کیس میں اہم پیش رفت ، عمران خان کی مرکزی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سات نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو اپیل میں نوٹس جاری کر رکھے ہیں عمران خان نے 5 اگست کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے توشہ خانہ کیس میں عمران خان سزا معطلی کے بعد ضمانت پر ہیں.

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ احتساب عدالت نے عدم پیروی پر ضمانت کی درخواستیں خارج کیں، دس اگست 2023 کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواستوں پر فیصلہ آنے تک چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منظور کی جائے،درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے ،توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کی تھیں

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

 عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کیلئے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا ہے،آئندہ ہفتے پیر سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام آٹھ ججز سماعت کریں گے.پیر سے 4 ڈویژن اور 8 سنگل بینچز کیسوں کی سماعت کریں گے۔ خصوصی ڈویژن بینچ یا لارجر بینچ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر سماعت کریں گے

Leave a reply