عمران خان کو بیٹوں سے بات نہ کرانے پرتوہین عدالت درخواست،نوٹس جاری

0
119
imran khan son

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیٹوں سے بات نہ کرانے پرتوہین عدالت درخواست پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا گیا

عدالت نے جیل حکام کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکی،درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سلمان اور قاسم سے بات نہ کرائی،سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا،عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے،جیل حکام کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کے حکم پر عمل درآمد کا حکم دیاجائے،

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اڈیالہ جیل سے بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کروا دی گئی تھی،عمران خان کی بیٹوں سے بات واٹس ایپ پر کروائی گئی،عمران خان نے تین منٹ تک بیٹوں سے بات کی،سلیمان اور قاسم جیل میں قید والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے،عمران خان نے مسکراتے اپنے بیٹوں کو تسلی دی،عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کا حکم عدالت نے دیا تھا.عمران خان سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عمران خان پر فر د جرم عائد ہوچکی ہے، آئندہ سماعت پر گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوں گے.

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

 عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

Leave a reply