مزید دیکھیں

مقبول

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات.تحریر:ملک سلمان

تمام قومی اور بین الاقوامی رپورٹوں کے مطابق...

حضرت خدیجہ طاہرہ کی عظمت.تحریر: سیدہ عطرت بتول نقوی

جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے...

کیا واقعی ایران میں خونی بارش برسی؟

تہران: ایران میں حال ہی میں ہونے والی بارش...

روس کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ

ماسکو :روس نے غزہ پر ایٹمی حملے سے متعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پر بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

باغی ٹی وی:اتوار کو اسرائیلی وزیر ثقافت امیچائی الیاہو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانے پر غور کیا جا سکتا ہے اور غزہ سے فلسطینیوں کو نکال کر وہاں اسرائیلیوں کو آباد کرنا چاہیےفلسطینیوں کو صحرائے سینا یا آئرلیںڈ بھیج دیا جائے ، فلسطین کا پرچم اٹھانے والوں کا اس زمین پر رہنے کا کوئی حق نہیں، اسرائیلی وزیر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے حماس کا کہنا تھا کہ الیاہو کا بیان نیتن یاہو حکومت کی بے مثال دہشت گردی کی عکاسی کرتا ہے۔

جبکہ ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر ثقافت کے اس بیان کے بعد ان کی جنگی کابینہ سے رکنیت معطل کر دی ہے اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیچائی الیاہو کا بیان حقیقت سے الگ ہے،اسرائیل اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 60 یرغمالی لاپتہ ہو گئے ہیں،ترجمان حماس

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو ان کی مخلوط حکومت میں موجود انتہائی دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے ثقافتی ورثہ امیہ الیاہو کو ان کے متنازع بیان پر تنقید کی وجہ سے کابینہ اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا تھا۔

اب روس نے بھی اسرائیلی وزیر ثقافت کے بیان پر رد عمل دیا ہے،روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جونیئر وزیر کے ایک ریمارک نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے اصل مسئلہ یہ ہے اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل عوامی طور پر یہ تسلیم نہیں کرتا کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، حالانکہ فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کا اندازہ ہے کہ اسرائیل کے پاس تقریباً 90 نیوکلئیر وار ہیڈز ہیں۔

اسرائیل نے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی،ہسپانوی اخبار کا دعویٰ

زاخارووا نے کہا، ’سوال نمبر ایک کیا (بیان سے) یہ پتہ چلتا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے بارے میں سرکاری بیانات سن رہے ہیں؟ ’اگر ایسا ہے تو پھر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور بین الاقوامی ایٹمی معائنہ کار کہاں ہیں؟‘

اسرائیلی وزیر الیاہو کے ریمارکس پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے عرب ممالک کی جانب سے مذمت کی گئی ہے، ایک امریکی اہلکار نے اسے ”قابل اعتراض“ سمجھا، اور ایران نے فوری بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے پیر کو پلیٹ فارم ”ایکس“ پر کہا کہ ’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو اس وحشیانہ اور نسل پرست حکومت کو غیر مسلح کرنے کے لیے فوری اور بلاتعطل کارروائی کرنی چاہیے، ورنہ کل تک دیر ہو چکی ہوگی‘۔

جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے سفارتی عملے کو واپس بلالیا