اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس اور توشہ خانہ نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا
دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے بہت لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس وجہ سے کیس تاخیر کا شکار ہوا، نیب کا یہ رویہ قطعی طور پر درست نہیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس پر سماعت کی، عمران خان کی جانب سے انکے وکیل سردار لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ18اکتوبر کو ہم نے یہ درخواست یہاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔ عدالت کے روبرو نیب نے بیان دیا کہ تاحال چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ عدالت سے فراڈ کیا گیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں گرفتاری ڈال دی ہے،گرفتاری ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی یہ درخواست غیرموثر ہو گئی،وکیل سردار شہباز کھوسہ نے کہا کہ جو قانون موجود ہی نہیں نیب نے اس پر ہمارے دو ہفتے ضائع کر دیے، میں اگر ایسا کرتا تو مجھے میرے والد لٹکا کر جوتے مارتے،اس اقدام کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تو آپ اپنے والد صاحب والا ٹریٹمنٹ ان سے بھی چاہ رہے ہیں؟وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کو اسی ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا، اس عدالت نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی لیکن گرفتاری کو درست قرار دیدیا، سپریم کورٹ نے اس عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،
سردار شہباز کھوسہ نےسپریم کورٹ کا وہ فیصلہ پڑھ کر عدالت کو سنا یا اور کہا کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کو غلط قرار دیا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ احتساب عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کا ریمانڈ دے چکی ہے،سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم پہلے دیکھیں گے کہ گرفتاری درست ہے یا نہیں، یہ کیس بھی بالکل اسی نوعیت کا ہی ہے، ٹرائل کورٹ کا عدم پیشی پر درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ غلط تھا، اگر وہ فیصلہ غلط تھا تو ہائیکورٹ ہماری ضمانت کی دونوں درخواستیں بحال کرے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ دو تین ہفتے پہلے طے ہوجانا چاہیے تھا۔ نیب کا یہ کنڈکٹ ہے تو غیرمناسب،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں