اسلام آباد: ملک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر چار منٹ پر محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر جبکہ مرکز کشمیر بھارت کا سرحدی علاقہ ہے، زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی –زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
https://x.com/pmdgov/status/1725005895157928372?s=20
اس سے قبل سوات میں مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھا زلزلہ پیماہ مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی تھی اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
بنوں میں چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ
دریں اثنا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے بلوچستان کے ضلع خصداراور گرد و نواح سمیت زیارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنےو الے زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خصدار سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔