اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد اور پاکستانی معاشی ٹیم نے گزشتہ روز 9 ماہ کے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی اگریمنٹ (ایس بی اے) کے تحت پہلے جائزے پر عملے کی سطح کا معاہدہ کیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے-
باغی ٹی وی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران ٹریڈنگ ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر ایک روپے 68 پیسے کمی کے بعد 286 روپے 46 پیسے پر آگیا ہے جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 27 پیسے اضافے سے 288 روپے 14 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان ا سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے 100 انڈیکس 287 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار 967 پر پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ روز 56 ہزار 680 پر بند ہوا تھا۔
آج بھی لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست
واضح رہے کہ یہ معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، منظوری کے بعد پاکستان کو تقریبا 700 ملین ڈالر کی قسط موصول ہوگی جس سے پروگرام کے تحت پاکستان کو مالیاتی ادارے سے ملنے والی رقم مجموعی طور پر تقریبا 1.9 ارب ڈالر ہوجائے گی۔