سائفر کیس، کچھ دفعات میں سزا 2 سال ،کچھ میں سزائے موت ،عمر قید ہے، جسٹس سردار طارق مسعود

سپریم کورٹ،عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری
0
187
imran

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بھی بنیچ کا حصہ ہیں ،چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر موجود تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے ایف آئی آر پڑھ کر سنا دی ، جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ کب کا ہے،؟ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ یہ معاملہ 2022 کا ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس پر آپ نے پورا سال ہی لگا دیا ہے،کچھ دفعات میں سزا دو سال ہے،کچھ میں سزائے موت اور عمر قید ہے

ایف آئی اے تفتیشی کے بغیر نوٹس پیش ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکیا، جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ آپ کو کس نے بلایا ہے،پیچھے جا کے بیٹھ جائیں،سلمان صفدر نے انکوائری رپورٹ اور مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی پر لگے الزامات پڑھ کر سنائے اور کہا کہ الزام لگایا گیا ہے کہ چیئرمین نے اعظم خان کو سائفر کو غلط رنگ دینے کا کہا ،مقدمہ کا بہت سارا ریکارڈ تو فراہم ہی نہیں کیا گیا، الزام لگایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بل واسطہ یا بلا واسطہ ریاست کو نقصان پہنچایا،اعظم خان اور اسد عمر بھی ملزم تھے لیکن انکے خلاف کارروائی نہیں ہوئی،جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ شریک ملزمان کے کردار کا تعین ہوا؟وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اسد عمر کو چھوڑ دیا گیا اور اعظم خان کو ملزم سے گواہ بنادیا گیا،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پہلے کیس پر کہا گیا کہ اعظم خان ملزم ہیں ،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اسد عمر کو ضمانت قبل از گرفتاری مل چکی ہے، ایف آئی آر کے مطابق اعظم خان نے بنی گالہ میٹنگ کے منٹس تیار کئے تھے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ اعظم خان کے حوالے سے تفتیشی افسر نے کیا حتمی رائے دی؟وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اعظم خان کے حوالے سے کوئی حتمی رائے نہیں دی گئی، اعظم خان لاپتہ ہوگئے تھے اہلخانہ نے مقدمہ بھی درج کرایا ، اعظم خان اچانک بازیاب ہوئے اور ملزم سے گواہ بن گئے، جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سچ ایسے ہی سامنے آتا ہے، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اعظم خان کے بیان کے مطابق انہیں بار بار مانگنے پر سائفر کی کاپی نہیں دی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کی عمر 71 سال اور سابق وزیراعظم ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اعظم خان ملزم سے استغاثہ کا گواہ بن چکا ہے،ماتحت عدالت کے سامنے کئی گھنٹے دلائل دئیے،

جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ مقدمات کو سیاسی طور پر چلائیں گے تو یہی ہو گا،کسی نے کہا تھا کہ اخراج مقدمہ اور ضمانت کو ایک ساتھ چلائیں،ملزم 60 سال سے کم نہیں ہے اور کیس مزید انکوائری کا ہے تو اس طرف لائیں،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے کیس کی مرکزی گراونڈز کیا ہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہمارا کیس یہ ہے کہ کیس بنتا ہی نہیں،جو دفعات لگائی گئیں وہ جاسوسی جیسے جرائم پر لگتی ہیں،تحقیقات میں کہیں نہیں بتایا گیا کہ کہاں جاسوسی ہوئی یا کسی دشمن ملک کو فائدہ پہنچا،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ کہہ رہے ہیں آپ نے سائفر کا کوڈ کمپرومائز کردیا،کوڈ اگرچہ تبدیل ہوتا رہتا ہے کئی بار ہفتے بعد بھی تبدیل ہو سکتا ہے،

جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ سائفر ایک سیکرٹ دستاویز تھا،یا نہیں ؟ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ سائفر ڈی کلاسیفائی ہونے کے بعد سیکرٹ دستاویز نہیں تھا،جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ ڈی کلاسیفائی ہونے سے پہلے کیا سائفر کو ملزم نے دکھایا،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اس دوران سائفر کسی کو نہیں دکھایا گیا،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کو ہوا میں لہرا کر بتادیا جائے اس میں یہ لکھا ہے تو کیا وہ ابلاغ کے زمرے میں نہیں آتا؟جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم الزامات کا ٹرائل نہیں کر رہے صرف الزامات کو دیکھ رہے ہیں،کیا ہیں،

سائفر کیس، عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے وفاق سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ سماعت غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کر دی گئی

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

سائفر کیس،لگی دفعات میں سزا،عمر قید،سزائے موت ہے،ضمانت کیس کا فیصلہ

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

Leave a reply