پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، شوکت یوسفزئی کو باچا خان ائیرپورٹ پر طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

طیارے سے آف لوڈ کرنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہا تھا کہ مجھے باچا خان ائیرپورٹ پر روک دیا گیا، بورڈنگ پاس اور کلیئرنس ملنے کےبعد کیوں روکا گیا؟ مجھ سے بورڈنگ پاس بھی لے لیا گیا، میرا نام نہ ای سی ایل میں ہے اورنہ ہی میرے خلاف کوئی ایف آئی آر ہے ،عمرے پر چھ سات دن کے لئے جا رہا تھا نہیں جانے دے رہے، اللہ خیر کرے، میں نے کبھی فوج ،اداروں کے خلاف بات نہیں کی، صاف ستھری سیاست کی ہے، کل میں نے پوچھا تو مجھے کہا گیا کہ ای سی ایل میں نام نہیں لیکن اس کے باوجود مجھے پشاور ائیر پورٹ پر روک لیا گیا

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میں اس پر عدالت جا رہا ہوں، کیس دائر کروں گا

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

Shares: