بھارت:گجرات میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والے 24 افراد میں سے 18 اموات آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں

بھارت کی ریاست گجرات میں گزشتہ 2 دنوں میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے ۔

باغی ٹی وی: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں اتوار سے شروع ہونے والی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری سے کم از کم 24 افراد کی موت ہوگئی، کئی مکانات کو نقصان پہنچایا جبکہ کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے، شدید بارشوں کے دوران ہلاک ہونے والے 24 افراد میں سے 18 اموات آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق موسم سرما کے دوران گجرات میں طوفان غیر معمولی ہیں، یہی وجہ ہے کہ شدید بارش نے اس سال بھی بہت سے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بھارت میں ہر سال سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں سائنسدان خبردار کر رہے ہیں کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ انتہائی موسمی تباہ کاریوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے۔

میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اوردھند چھائے رہنے کا امکان

ن لیگ نے عام انتخابات کے لیے مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

کتاب میں عمران خان کے بارے میں جو لکھا سب سچ لکھا اُس …

بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مقامی حکام کو امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات دی ہیں۔

Comments are closed.