اپر چترال : سور لاسپور میں درخت کے تنازعہ ایک شحص قتل دو زحمی

ضلع اپر چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی ) وادی سور لاسپور میں درخت کے تنازعے پر ایک شحص قتل جبکہ دو زحمی ہوئے۔ ایس ایچ او تھانہ لاسپور کے مطابق نیت مراد ولد عبدالرحمت خان سکنہ سور لاسپور کا گوہر رحمان ولد بلبل وغیرہ کے ساتھ بید کی درخت جسے مقامی زبان میں تیلی کہتے ہیں اس درخت پر ان کا تنازعہ چل رہا تھا۔

جس پر آج صبح ملزمان گوہر رحمان ولد بلبل ، ضیاع الرحمان ، فیض الرحمان، پسران گوہر رحمان کے ساتھ جھگڑا ہوا اور اس دوران ملزم نے ان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں نیت مراد ولد بلبل کو قتل کیا گیا جبکہ محالف گروپ میں مسماۃ ژور بی بی زوجہ گوہر رحمان اور ضیاء الرحمان ولد گوہر رحمان زحمی ہوئے۔

وقوعہ کے بعد دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دو ملزمان ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تھانہ لاسپور پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ302 مقدمہ درج کیا ہے جبکہ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے اور فرارشدہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔

Leave a reply