امریکا ترکی پر اقتصادی پابندیاں لگانےکا سوچ رہا ہے . امریکی وزیر خزانہ کا انتباہ

تفصیلات کے مطابق امریکہ ترکی کو سزا دینےجا رہا ہے جرم یہ ہے کہ ترکی نے روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400 امریکا کی شدید مخالفت کے باوجود خریدے ہیں. اس پر امریکا ترکی سے بہت خفاہے ، اس اس سلسلے میں امریکی وزارت خزانہ ترکی پر اقتصادی پابندیوں بارے سوچ رہی ہے.. تاہم ابھی تک اس بارے فیصلہ نہیں‌کیا گیا ہے .
اپنے اس پروگرام کا اعلان امریکی وزیر خزانہ منوچن پیر کے روز وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے پابندیوں کے حوالے سے کسی ممکنہ ہدف کا تعین نہیں کیا کہ پابندیاں کسی قسم کی ہوں‌گی .

امریکا ترکی کے اس اقدام بارے باربار اپنے خدشات کا اظہار کرتا آیا ہے کہ ترکی کی جانب سے S-400 میزائل سسٹم کی خریداری انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان اختلاف کا سبب ہے۔ امریکا کو یہ ڈر ہے کہ اس میزائل دفاعی نظام سے اس کے ایف 35 لڑاکا طیاروں کو خطرہ ہے جو یورپ کے اندر اکثر آپریشنل رہتے ہیں.۔

واشنگٹن اپنے اس موقف پر سختی سے قائم ہے کہ روسی ساختہS-400 سسٹم F-35 طیاروں کی ٹکنالوجی کے روز کے واسطے خطرہ بن سکتا ہے اور اس حوالے سے اہم معلومات حاصل کر کے روس امریکی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے.

Shares: