پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست،اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

0
163
pia tyer

لاہور ہائیکورٹ، پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی ،عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو عدالتی معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیے ،عدالت نے جواب داخل کرانے کیلئے فریقین کو ایک اور مہلت دے دی،جسٹس راحیل کامران شیخ نے نبیل جاوید کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وفاق سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کو روز مرہ امور چلانے کا اختیار ہے، نگران حکومت پالیسی معاملات پر فیصلے نہیں کرسکتی،نگران حکومت نے قومی ادارے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کیا ،پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بھی نگران حکومت نے اقدامات کر لئے ،آئین کے مطابق نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کا اختیار نہیں، قومی اثاثے پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے اصلاح کی جائے،عدالت نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روکنے کا حکم دے ،عدالت پی آئی اے کی نجکاری کے اقدامات کالعدم قرار دے ،

پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

پی آئی اے،بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ،حادثے سے بچ گیا

پی آئی اے اور گو لوٹ لو کی جانب سے قرعہ اندازی، گاڑیاں اور سمارٹ فون کے انعامات

پی آئی اے ایک بار پھر مشکل کا شکار،اکاونٹس منجمد

پرواز سے قبل پی آئی اے عملے کیلئے شراب نوشی کا ٹیسٹ لازمی قرار

 پی آئی اے کے دو مزید فضائی میزبان ٹورنٹو میں پراسرار طور پر لاپتہ 

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

Leave a reply