پی آئی اے،بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ،حادثے سے بچ گیا

0
166
pia

پی ائی اے کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

بوئنگ 777 طیارے نے کراچی سے مدینہ کے لئے اڑان بھری تھی،اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن سے چنگاری نکلنا شروع شروع ہوگئی،کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ آئی،کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر بوتل کے ذریعے طیارے کے انجن میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کی،طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا جس کے بعد کپتان نے اے ٹی سی سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی،کپتان نے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارےمیں 276 مسافر سوار تھے،طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایویس اٹھارٹی ٹیم فوری پہنچ گئی ،کپتان اور فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے گئے،جہاز کے ایک انجن میں فائر وارننگ آئی تھی.طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پرا تارا گیا ہے ،پی ائی اے کے انجینئر انجن کا معائنہ کر رہے ہیں، جہاز کےانجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے ،پروسیجر کے تحت ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا،مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے،15 مسافروں نے جانے سے انکار کیا ،مسافرون کو شام 5 بجے متبادل پرواز کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

Leave a reply