قبرستانوں میں لوگ اپنے پیاروں کی یاد میں پہنچ گئے ،یاد کرکے روتے رہے ، قبروں پر مٹی بھی ڈالتے رہے

0
51

لاہور : محرم الحرام کا مہینہ برصغیر میں خاص اہمیت اختیار کرگیا ، لوگ سارا سال اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دینے کی بجائے اس مہینے بھرپور انداز سے قبرستانوں کا رخ اختیارکرتے ہیں‌، خصوصا 9 اور 10 محرم کو تو قبرستانوں میں رش ہوجاتاہے،

رپورٹ کے مطابق حسب سابق اس سال بھی یہی صورت حال ہے اور لوگ گلاب کی پتیاں اور طرح طرح کی خوشبوئیں لیکر قبرستانوں کو رخ کر رہے ہیں، پورے ملک کی طرح لاہور کے قبرستانوں میں بھی یہی کیفیت ہے ، یوم عاشور کے موقع پر لاہوریوں کی بڑی تعداد شہر خموشاں پہنچ گئی جہاں انہوں نے اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی کی اور پھول ڈالنے کے بعد مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

ذرائع کے مطابق کل سے آج یہ سلسلہ جاری وساری ہے، آج بھی بڑی تعداد میں شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں کی مرمت کی اور گل پاشی کے بعد ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی، کمسن بچے بھی بڑوں کیساتھ اپنے بزرگوں، عزیزوں، دوستوں اوررشتہ داروں کی آخری آرام گاہوں کے قریب بیٹھے درود و تسبیح کرتے رہے،

دوسری طرف علماء کا مفتقہ طور پر کہنا ہے کہ قبرستان کی زیارت کے ہے کوئی خاص وقت نہیں ہے بلکہ سنت طریقہ یہی ہے کہ کسی بھی وقت قبرستان جا کر فوت ہونے والوں کے لیے دعا کرنا بہتر ہے ،

Leave a reply