کربلا میں پھر شہادتیں 31 زائرین شہید،100سے زائد زخمی

کربلا:عراق کے مشہور اور تاریخی شہر کربلا میں 31 زائرین شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ایک پل کا حصہ گرنے سےہوئیں‌،عراقی سرکاری ٹی وی کے مطابق رش اور زیادہ وزن کی وجہ سے یہ پل ٹوٹا ہے ہے جس کے نتیجے میں اتنی زیادہ شہادتیں‌ ہوگئی ہیں

عراقی حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے. یاد رہے کہ آج عاشورہ کے دن دنیا بھر میں ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں‌لوگ شریک ہوتے ہیں ، عراق کے دیگر حصوں میں‌بھی اس وقت ماتمی جلوسوں اور مجلسوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے لیے سیکورٹی کے زبردست انتظامات کیے گئے ہیں

Comments are closed.