پیپلز پارٹی کی رہنما،سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ نواز شریف تو دنیا میں ہونے والے تمام کاموں کا کریڈٹ لینا چاہتے ہیں،نواز شریف صاحب اپنے کاموں کا کریڈٹ لیں،
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کی کتاب ہر شہری کے پاس ہونی چاہیے، پارلیمنٹ جمہوریت کا بنیادی ستون ہے،ہمیں اپنے حقوق کے بارے میں معلومات بھی ہونی چاہئیں ،کوشش کروں گی کہ جو بات آج یہاں ہو وہ ہر پارلیمنٹیرین تک پہنچا سکوں،ن لیگ نے کوشش کی کہ تھرکول منصوبے میں بینظیر بھٹو کانام نہ لیا جائے،جب نوازشریف کی حکومت آئی تو تھرکول منصوبے پر کوئی کام نہیں ہوا،پیپلز پارٹی میں لوگ شامل ہورہے ہیں اور آئندہ حکومت بھی پیپلز پارٹی بنائے گی،ہمارا مطالبہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے،لیول پلیئنگ فیلڈ میں پتہ چلے گا کہ کون سی جماعت کتنی مقبول ہے،آصف زرداری کے اقدامات کو مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں ،آصف زرداری نے تمام جماعتوں کیساتھ اچھے تعلقات رکھے،پیپلز پارٹی کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا نہ کسی پر کوئی کیس بنایا،
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو الیکشن کمیشن سے مسلسل انتخابات کا مطالبہ کرتے رہے،ہمارا پہلا مطالبہ انتخابات کی تاریخ دینے کا تھا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کی تاریخ دے دی گئی،سپریم کورٹ نے واضح کہا ہے کہ شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہو،پاکستان کے عوام سے درخواست ہے کہ ہماری حمایت کریں تاکہ جو انقلابی کام ہم نے سندھ میں کئے ہیں وہ پورے ملک میں ہوں
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما رہنما عاجز دھامرا نے کراچی میں شہلا رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم تھر کی بجلی فیصل آباد بھیج رہے ہیں لیکن سندھ کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے، نگراں حکومت کوئی کام نہیں کر رہی، آج کسانوں اور کاشتکاروں کو کھاد نہیں مل رہی، سندھ کی معیشت کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جس نے الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا، الیکشن مہم سے متعلق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو متحرک کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ آصف زرداری نے گورنر ہاؤس خیبر پختون خوا میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی،بلاول بھٹو اور آصف زرداری ملک کو سیاسی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں، پورے پاکستان کو سندھ بنانا چاہتے ہیں لیکن ہم پر اس بات کو لے کر تنقید کی جا رہی ہے، پلیجو صاحب پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی سے ترقیاتی کاموں سے متعلق مقابلہ کرنا ہے تو کریں، موقع دیا جائے تو پیپلز پارٹی دوسرے صوبوں کو ثابت کرے گی کہ سندھ نے کتنی ترقی کی ہے، اسلام کوٹ ایئر پورٹ کو سندھ نے اپنے اخراجات سے بنایا ہے، اسلام کوٹ میں فری بجلی فراہم کی جاتی ہے، ہم تھر کی بجلی فیصل آباد بھیج رہے ہیں،وہ سیاسی پارٹیاں جنہوں نے اناڑی ڈرائیور بٹھایا ہوا ہے اپنی خیر منائیں، ہم پر ناکام حملے کرتے کرتے اپنی وکٹیں گراتے جا رہے ہیں، یہ ہر دور میں ہمارے خلاف اتحاد بنتے رہے ہیں، تمام پارٹیوں کے پاس اتحاد کرنے کے باوجود پولنگ ایجنٹ تک نہیں ہو گا، الیکشن کمیشن اپنے کام میں سست ہوتا ہے تو لوگ درخواستیں لے کر عدالت جاتے ہیں۔
رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،
زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج
اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی
تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث
زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا
ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک