سائفر کیس، سماعت بغیر کاروائی تین جنوری تک ملتوی

0
125
imran khan shah mehmod qureshi

سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 جنوری تک ملتوی کردی گئی

سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت خرابی کے باعث ملتوی کردی گئی،عدالتی عملہ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 3 تاریخ ڈال کر روانہ ہوگیا،شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،عمران خان کی بہن علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر کھڑی رہیں تاہم انہیں جیل کے اندر جانے کی اجازت نہ ملی

عمران خان کے وکیل عمیر نیازی ایڈووکیٹ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس کے لئے حاضر ہوئے تھے،22دسمبر کی طرح آج بھی جج صاحب نہیں آئے، اطلاع دی گئی ہے کہ 3جنوری سے ٹرائل ہو گا، جس عجلت سے یہ ٹرائل چلایا جاتا رہا،25گواہ ایک ہی دن میں ریکارڈ کئے گئے، ایسا تاثر دیا گیا کہ کیس میں عدالت نے اپنا ذہن بنا رکھا ہے، اگر بروقت اسلام آباد ہائیکورٹ مداخلت نہ کرتی تو توشہ خانہ پارٹ 2 ہونے جا رہا تھا، جن لوگوں نے پریس کانفرنسسز کیں،ہماری مخالفین کی صف میں شامل ہو گئے، سب پر دباو ہے،شیخ رشید ہمارے اتحادی رہے ہیں، اتحادکے حوالے سے کچھ جماعتیں رابطہ میں ہیں،جن میں جے یو آئی(س) اور مجلس وحدت المسلمین شامل ہیں،الیکشن کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں امیدواروں کا فیصلہ ہو جائے گا،30جنوری کو 1ہزار سے زائد میدواروں کو ڈس کوالیفائی کر دیا جائے گا،

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں حکم امتناع جاری کر دیا تھا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس کا ٹرائل 11 جنوری تک روکنے کا حکم جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی اور کہا کہ یہاں پر مجھے دو سوالات کے جوابات چاہئیں، اس عدالت نے کہا تھا کہ اوپن ٹرائل ہوناچاہیے تو ان کیمرہ سماعت کیوں شروع ہوئی؟ سیکیورٹی عدالتی دائرہ اختیار نہیں تو اس میں ہم مداخلت نہیں کریں گے،عدالت نے کہا کہ سائفر کیس کا ٹرائل عارضی طور پر روکا جاتا ہے اور پہلے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو نوٹس کیا جائے گا تاکہ ان کا جواب آ سکے

سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

Leave a reply