میری بیوی کو برہنہ کیا گیا،عزت محفوظ نہیں ہمیں گولی مار دو، جمشید دستی

0
241
dasti

جمشید دستی کا اپنے گھر پر چھاپے کے حوالے سے جذباتی بیان سامنے آیا ہے، جمشید دستی کے اہلخانہ نے مبینہ چھاپے کے بعد کی ویڈیو جاری کردی،پولیس جمشید دستی کے گھر پر کاروائی کے معاملے سے انکاری ہے

تحریک انصاف کے روپوش رہنماء جمشید دستی کا نامعلوم مقام سے جذباتی انداز میں ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جمشید دستی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے افراد ظفر کالونی میں میرے گھر داخل ہوئے.میری بیوی کو برہنہ کیا گیا،بچوں کو مارا گیا. میں پچھلے نو ماہ سے انکی زیادتی کا مقابلہ کررہا ہوں،آج یہ انتہا پر آگئے ہیں.میرا صرف یہی گناہ ہے کہ ہم بانی تحریک انصاف کے ساتھی ہیں. ایک کیس تھا جس میں ضمانت کروالی،اب مجھ پر کوئی کیس نہیں. میرا دماغ کام کرنا چھوڑ گیا ہے،دوستوں کو کہتا ہوں ظلم کیخلاف اکٹھے ہوجاؤ.مجھے گولیاں ماردیں لیکن ان لوگوں کا مقابلہ کرنا چاہتا ہوں.چیف جسٹس صاحب ہماری عزتیں محفوظ نہیں،ہمیں گولی مار دو.

جمشید دستی ویڈیو بیان میں رونے کیساتھ ساتھ اپنا سر بھی پیٹتے رہے

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے جمشید دستی کے گھر کوئی چھاپہ نہیں مارا. جمشید دستی اہلخانہ پر ہونے والے مبینہ تشدد کے حوالے سے درخواست دیں تو کاروائی کی جائیگی.

مظفر گڑھ کے مقامی صحافی عبداللہ محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جمشید دستی کے گھر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی کئی مہینوں سے اپنی فیملی سمیت روپوش ہے۔ ان کے قریبی رشتہ داروں کا بھی ان سے رابطہ منقطع ہے۔ مقامی صحافیوں کے مطابق جمشید دستی صاحب کے دفتر پر چھاپہ پڑا تھا، لیکن ان کے گھر میں اس وقت کوئی بھی موجود نہیں۔ سیاست کے لیے اپنے بچے اور بیوی کو نیلام نہ کریں۔

کسی حد تک زیادتی ہو رہی ہوگی لیکن اتنی بھی نہیں کہ گھر کی خواتین کو ننگا کیا گیا ہو ،فخر درانی
صحافی فخر درانی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کسی حد تک زیادتی ہو رہی ہوگی لیکن اتنی بھی نہیں کہ گھر کی خواتین کو ننگا کیا گیا ہو جیسے جمشید دستی دعویٰ کررہا ہے۔ پی ٹی آئی پراپیگنڈا کی ماہر ہے اور ایک کو ایک سو بنا کر پیش کرتی ہے۔الیکشن سے پہلے زیادہ سے زیادہ ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے اسطرح کے روزانہ کوئی نہ کوئی واقعات بناتے رہیں گے۔ جمشید دستی ہو یا کوئی اور اگر ان کے مفرور ہونے سے جسطرح یہ دعوی کررہے ہیں انکی خواتین کو ننگا کیا گیا ہے کوئی اور ہوتا تو اب تک خود کو قانون کے حوالے کردیتا تاکہ انکی چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی نہ ہو۔ جوں جوں الیکشن قریب آئیں گے یہ اسطرح کے واقعات روز بتائیں گے۔

سیاست میں خود سے ننگے ہونے کی روایت کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کے حصے میں ہی آیا
ٹویٹر پر ایک صارف نعمان خان کہتے ہیں کہ جمشید دستی ایک بہت بڑا ڈرامے باز جھوٹا مکار شخص ہے،اس نے ایک نہیں کئی بار الزامات لگائے اپنے حریفوں پر لیکن کبھی ثابت نہیں کر سکا لیکن کیونکہ قانون نے ایکشن نہیں کیا تو اس بار اس نے مزید گھٹیا پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ذمےدار ادارے پر ہی الزام لگا دیا،کیوں بھاگتا پھر رہا ہے؟کورٹ میں پیش کیوں نہیں ہوتا؟ویڈیوز بنا کر پی ٹی آئی اور ان کے سابقہ چیئرمین عوام میں جھوٹا تاثر دینے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں اور مظلوم بننے کا ڈھونگ کر رہے ہیں،پی ٹی آئی نے گھٹیا ترین مہم شروع کر رکھی ہے کہ پاکستان کے خلاف ،اس سے قبل پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے جنرل فیصل پر الزام لگایا کہ مجھے مارنے کی کوشش کی
جب کورٹ میں گئے اور ان سے ثبوت طلب کئے تو کہا کہ فلاں نے مجھے بتایا تھا کورٹ نے پوچھا کون فلاں تو موصوف نے کہا کہ مجھے یاد نہیں،پی ٹی آئی جب سے اقتدار سے باہر نکلی ہے اس نے صرف ایک کام کی مسلسل کوشش کی ہے کہ بس پاکستان میں خانہ جنگی شروع ہو جائے اور پاکستان عراق لیبیا شام اور یمن کی طرح تباہ و برباد ہو جائے،سیاست میں خود سے ننگے ہونے کی روایت کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کے حصے میں ہی آیا ہے،جبکہ ان کے سابقہ چیئرمین اور ان کے دیگر راہنماؤں نے اپنے ہی عورتوں کو ننگا بھی کیا اور عزتیں بھی تار تار کی ہیں،عوام کو فوج کے خلاف اکسانے کی ان کی تمام تر کوششیں ناکام ہو چکی ہیں،پی ٹی آئی پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیئے،ملک دشمن پی ٹی آئی کو پاکستان میں سیاست کا کوئی حق نہیں،میری آرمی چیف سے پرزور اپیل ہے کہ ملٹری کورٹس کے زریعے 9 مئی کے تمام نامزد ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے

جمشید دستی جیل سے رہائی کے بعد برس پڑے، وزیراعظم پر سنگین الزام عائد کر دیا

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ ،سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج 

گرفتاری کے بعد جمشید دستی بھی ہو گئے بیمار، کونسی بیماری؟

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

Leave a reply