لاہور: اساتذہ کے لیے کبھی اچھی خبرین تو کبھی تکلیف دہ خبریں مگر جس خبر کی بات میں کررہا ہوں وہ تو اچھی اور سکون دینے والی خبر ہے ، اطلاعات کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے کوائف کے اندراج کیلئے تاریخ میں 16 ستمبر تک توسیع کر دی، 5 ہزار اساتذہ کے کوائف جمع ہونا ابھی بھی باقی ہیں۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے ذرائع کے مطابق اس رعایت کا فائدہ فی الحال صرف ہیڈ ٹیچرز اور سپروائزر اساتذہ اٹھا سکیںگے ، ہیڈ ٹیچرز اور اساتذہ سپروائزرز ہی اندراج کیے گئے کوائف میں تبدیلی کر سکیں گے، تاریخ گزرنے کے بعد بھی سینکڑوں اساتذہ کے کوائف ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں درج نہیں ہوسکے۔
محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ابھی تک 3 لاکھ 43 ہزار اساتذہ نے کوائف جمع کرائے، جبکہ 5 ہزار سے زائد اساتذہ کے کوائف جمع کرانا باقی ہیں، سکول ایجوکیشن کے مطابق 16 ستمبر تک کوائف کا اندراج نہ کرنے والے اساتذہ خلاف محکمہ تعلیم حرکت میں آجائے گا اور حکم عدولی کرنے والوں کو سزا چکھنی پڑے گی