مزید دیکھیں

مقبول

خواجہ سرا نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظوری پر خواجہ سراؤں کا ہی اعتراض

خواجہ سرا نایاب علی کے اسلام آباد سے الیکشن لڑنے پر اپنے ہی ساتھی ٹرانس جینڈر نے مخالفت کر دی۔ خواجہ سراؤں کی کثیر تعداد اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی۔

اسلام آباد سے خواجہ سرا نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظوری پر بھی اعتراض کر دیا گیا،کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی نایاب علی کے کاغزات منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن اپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی،وکیل نے کہا کہ نایاب علی کے کاغذاتِ پر ٹرانسجینڈر ہونے کی وجہ سے اعتراض ہے، ان کے شناختی کارڈ میں میل، فی میل نہیں بلکہ ایکس لکھا ہے، جب تک ان کے شناختی کارڈ پر میل یا فی میل نہ لکھا ہو یہ انتخابات نہیں لڑسکتے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اس معاملے کو ریٹرننگ افسر کے پاس اٹھایا تھا؟ آپکی درخواست ہی مکمل نہیں، اس درخواست کو میں یہاں پر خارج کرسکتاہوں،آپ نے جو اعتراضات اٹھائے تھے کیا وہ تحریری تھے یا زبانی تھے؟ عدالت نےفریقین کو نوٹسسز جاری کر دیئے اورپیر تک کے لئے جواب طلب کر لیا

وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ نایاب علی کے کاغذات نامزدگی سکروٹنی کے مرحلے میں تھے جب اعتراضات اٹھائے، ریٹرننگ افسر نے اعتراضات مسترد کر کے کاغذات نامزدگی منظور کیے اس لیے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا، نایاب علی کے شناختی کارڈ پر جنس کے خانے میں مرد یا عورت کے بجائے ایکس لکھا گیا ہے،فیڈرل شریعت کورٹ نے ٹرانسجینڈر پرسنز ایکٹ کی جنس شناخت سے متعلق سیکشن کو اسلامی تعلیمات کیخلاف قرار دیا،وفاقی شرعی عدالت کے 19 مئی 2023 کے آرڈر کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے،نادرا نے عدالتی احکامات کی روشنی میں خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز معطل کر رکھے ہیں،نایاب علی نے اپنی جنس سے متعلق معلومات چھپائیں جسے فیڈرل شریعت کورٹ نے مرد ڈیکلیئر کیا، امیدوار برائے رکن قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت ذرائع آمدن بھی نہیں بتائے، اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 اور این اے 47 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب طلب کر لیا

خواجہ سرا نایاب کا نام ارسلان،اصل نام پر الیکشن لڑیں تو حمایت کریں گے،خواجہ سرا الماس بوبی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر اپیل پر سماعت کے بعد خواجہ سراء الماس بوبی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کورٹ کا فیصلہ آیا انھوں نے ایکس کارڈ کو مسترد کیا ہوا ہے .ہم شریعت کورٹ کے اسی فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں .اس الیکشن میں جو مخصوص سیٹیں آئی ہیں اس میں ہمیں نہیں پتہ کہ ٹرانس مرد کے لئیے کتنی ہیں یا ٹرانس عورت کے لئے،ایک سیٹ پر چار مختلف شناخت کے لوگ کھڑے ہیں ،ایکس باہر کا ایجنڈا ہے غیر ملکی لابی اسکو پروموٹ کر رہی ہے ،محمد ارسلان انکا نام ہے اسی پر لڑیں تو ہم انکی حمایت کریں گے، کسی کو اجازت نہیں بنتی کہ وہ خواجہ سرا بن کر الیکشن لڑے، لڑنا ہے تو مرد بن کر الیکشن لڑیں ،ایکس کا ہی مسئلہ ہے، ایکس پر وہ الیکشن نہ لڑیں، اپنے نام پر الیکشن لڑیں، ہم حمایت کریں گے، اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ہم حمایت نہیں بلکہ مخالفت کریں گے، نایاب علی کا اصل نام محمد ارسلان ہے،خواجہ سرا کمیونٹی ایک ہے، جو اپنا کلچر بدل لے ایکس انکا ایجنڈا ہے،حج ،عمرہ کے لئے خواجہ سرا کی درخواست پر ایکس لکھا ہو تو وہ اعتراض اٹھاتےہیں، الیکشن کمیشن نے ایکس پر اعتراض کیوں نہیں اٹھایا، ایک اور خواجہ سرا کا کہنا تھا کہ الماس بوبی الیکشن نہیں لڑ سکتی، خواجہ سرا کام کر رہے ہیں،

میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ

خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے لئے مفت قانونی اقدامات

اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan