35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر پیشرفت

fia

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کاروائی،35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر پیشرفت سامنے آئی ہے

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد صائم سلطان کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں زاہد اقبال اور تبارک حسین شامل ہیں،ملزمان کو دینہ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث تھے۔ملزمان نے چین کا ویزا حاصل کرنے کے لئے جعلی کمپنیوں کے نام سے دستاویزات تیار کیں۔ملزمان چین سے ہانگ کانگ بارڈر پار کرنے میں بھی ملوث تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان انسانی سمگلروں کے ساتھ رابطے میں رہے تھے۔گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید چھاپہ مار کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔تحقیقاتی ٹیم میں سب انسپیکٹر ہادی پرستان، بلال عباسی، اے ایس آئی نعمان احمد اور ولیم شہزاد شامل ہیں،

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا جس کے بعد کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے

قطر ایئرویز کے پائلٹ کی دہلی سے دوحہ کی پرواز میں موت

Comments are closed.