الیکشن کمیشن پاکستان نے انتخابی نشانات الاٹمنٹ کے وقت میں اضافہ کر دیا ہے

انتخابی نشان جمع کرانے کے وقت میں ایک بار پھر توسیع، اب وقت 11 بجے تک کر دیا گیا،۔الیکشن کمیشن نے پہلے سات بجے تک کا وقت دیا گیا تھا تا ہم اب وقت مزید بڑھایا گیا ہے، سات بجے کے بعد نو بجے تک پھر دس ، پھر ساڑھے دس اور اب گیارہ بجے تک کا وقت کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی انتظار ہے

الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امیدوار گیارہ بجے تک ریٹرننگ افسران سے انتخابی نشانات الاٹ کرا سکتے ہیں،سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کی سہولت کے لئے یہ اضافہ کیا گیا ہے، آج نشان الاٹمنٹ کی آخری تاریخ ہے

بریکنگ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکو "چینک” کا نشان الاٹ
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سپریم کورٹ میں موجود ہیں، انکا کہنا ہے کہ مجھے ابھی خبر ملی ہے میرے حلقے کے آر او نے مجھے چینک ( Tea Pot) کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ہے،پتا نہیں آر او نے ایسا کیسے کر دیا ،

تحریک انصاف کے امیدار وں کو نشان الاٹ، ایک کو "بھیڑ”دوسرے کو ” واٹر ٹریبیون”
الیکشن کمیشن کی طرف سے تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں انتخابی نشان الاٹ کرنا شروع کر دیا گیا، میجر طاہر صادق کو NA 49 سے ” بھیڑ” جبکہ انکی بیٹی ایمان طاہر NA 50 سے ” واٹر ٹریبیون” کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔

گوجرانوالہ، پی ٹی آئی امیدواروں کو "وکٹ” ریکٹ” پیالہ” کے نشان مل گئے
گوجرانوالہ،این اے 79 سے پی ٹی آئی کے امیدوار رانا ساجد شوکت کو وکٹ کا انتخابی نشان ملا ،پی ٹی آئی امیدوار ارقم خان نےریکٹ انتخابی نشان لیا ،این اے 66 سے پی ٹی آئی امیدوار احمد چٹھہ نے پیالہ انتخابی نشان لیا ،پی ٹی آئی امیدوار سہیل ظفر چیمہ نے بھی پیالہ انتخابی نشان لیا

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے لیے وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا،پیپلز پارٹی کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جمع کرانے میں دشواریاں ہیں لہٰذا پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے وقت میں توسیع کی جائے

عام انتخابات کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشانات آج جاری کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج جاری کرے گا، پولنگ آٹھ فروری کو ہو گی،

شعیب شاہین، جمشید دستی، یاسمین راشد، یاسر گیلانی کا "تحریک انصاف نظریاتی” کا ٹکٹ جمع
اسلام آباد کے تین حلقوں سید علی بخاری ایڈوکیٹ نے این اے 48 ، شعیب شاہین ایڈوکیٹ نے این اے 47 ، عامر مغل نے این اے 46 اسلام آباد سے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کا ٹکٹ جمع کروادیا.

تحریک انصاف نظریاتی کے یاسر گیلانی نے ٹکٹ جمع کروا دی، یاسر گیلانی کو تحریک انصاف نے اپنے امیدوار کے طور پر اعلان کیا تھا، یاسر گیلانی نے پی پی 145 سے ٹکٹ جمع کروایا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنماء جمشید دستی نے این اے 175 سے تحریک انصاف نظریاتی کے نشان پر ٹکٹ جمع کرادیا.

امیدوار حلقہ پی پی 287 اخلاق احمد خان بڈانی نے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی سے بیٹسمین کے نشان کے لئے ٹکٹ جمع کروادیا.

ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 130 سے پی ٹی آئی نظریاتی کا ٹکٹ جمع کروا دیا ،ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے انکی لیگل ٹیم نے ریٹرنگ افسر کو ٹکٹ جمع کرایا ،این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشدکے مدمقابل میاں نواز شریف ہونگے

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا

Shares: