عام انتخابات 2024 ،انتخابی نشانات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، آر اوز کو ہدایات جاری کر دی ہیں
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران اس مرحلے پر انتخابی نشانات کی تبدیلی سے اجتناب کریں۔ انتخابی نشان میں کوئی تبدیلی لازمی ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لی جائے۔بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ ہو سکتا ہے اس مرحلے پر انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان بھر میں امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر چکا ہے، کچھ امیدوار انتخابی نشان بدلی کرنا چاہتے ہیں، شہر یار آفریدی سمیت کچھ امیدواروں نے عدالت میں درخواست دے رکھی ہے،جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے آج اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ اب انتخابی نشان بدلی نہیں ہو سکتے
پاکستان میں الیکشن آٹھ فروری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں،گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سینیٹ کو جوابی خط میں کہا تھا کہ الیکشن کی تیاریاں ہو چکیں اس مرحلے پر انتخابات ملتوی نہیں کئے جا سکتے،
رپورٹ ، محمد اویس، اسلام آباد
تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے
سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے،
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،
مجھے نہیں معلوم بشریٰ بی بی کہاں ہیں، میرا بشریٰ بی بی سے کوئی رابطہ نہیں
(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا نشان بھی نہیں ہونا چاہیے ۔