لاہور:پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی مانیٹر نگ شروع کردی۔
باغی ٹی وی: سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور پاکستانی حدود میں مغرب سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے اور پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات کی گئی ہےائیرٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سے پہلے مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ نہیں ہوئی۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے کھلی ہے، اے ٹی سی کو ایران کے لیے فضائی حدود بندش سے متعلق ہدایت نہیں ملی اور ایران پاکستان کے درمیان کمرشل پروازوں کی بندش کی بھی کوئی ہدایت نہیں۔
عراق نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا
پنجاب میں دھند کے باعث 14 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 3 پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر منتقل کردیا گیا، مختلف ائیرپورٹس کی 18 پروازیں ری شیڈول کردی گئی ہیں ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سدید دھند کےباعث لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ ملک کے مختلف ائیرپورٹس کی 18 پروازیں ری شیڈول کردی گئی ہیں، جدہ لاہور کی سعودی ائیر لائن کی پرواز کو اسلام آباد میں اتارا گیا اور لاہور سے جدہ کی پرواز منسوخ کردی گئی۔
کیا کروں، انڈیا پر حملہ کر دوں،عمران خان کا بھارتی پر حملے پر ردعمل اور …
شارجہ سیالکوٹ پی کے 210 کی دبئی اور پی کے 180 کی لاہور اور اسلام آباد میں لینڈنگ ہوئی جب کہ لاہور کراچی کے درمیان پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 منسوخ کر دی گئی لاہور کوئٹہ اور لاہور کراچی کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ نجی ائیرلائن کی کراچی اسلام آباد کی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں کراچی سکھر کی پی آئی اے کی 2 پروازیں اور کراچی کوئٹہ کے لیے بھی پی آئی اے کی 2 پرواز یں منسوخ کردی گئیں۔
ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے آئندہ چندروز کے دوران شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔
عراق نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہے گی،خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقا مات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔