عام انتخابات کے انعقاد کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم

سیکرٹری دا خلہ کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری شامل ہوں گے
election2024

اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

باغی ٹی وی: نگران وزیراعظم کی جانب سے عام انتخابات کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تشکیل دی جانے والی رکنی کمیٹی میں سیکرٹری دا خلہ کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری شامل ہوں گے وفاقی وزیر مواصلات اور میری ٹائمز سیکورٹی کمیٹی کے کنوینرہوں گے اور کمیٹی 7 اراکین پر مشتمل ہے جب کہ کمیٹی عام انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحال پرموثر کنٹرول کیلئے اضافی سیکورٹی فراہمی کرنے کیلئے فوری فیصلہ سازی بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی کمیٹی عام انتخابات کیلے موثر انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کرائے گی ۔

دوسری جانب ایران سے کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنا دورہ ڈیوس مختصر کر کے آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیے جانے کا امکان ہے جس میں پاک ایران کشیدگی پر غور ہو گا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی، نیول اور فضائیہ چیفس شریک ہوں گے، اجلاس میں ملکی امن و امان کی صورتحال سمیت انتخابات سے متعلق غور ہو گا،جلاس میں وزارت دفاع اور خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاک ایران تعلقات کے مستقبل پر بھی گفتگو ہو گی جبکہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف حالیہ آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔

Comments are closed.