پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اپوزیشن لیڈ ر بنیں گے
آئندہ حکومت کے متعلق بلاول بھٹو نے بڑی پیش گوئی کردی ،بلاول کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آزاد ارکان کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے ،نواز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے، ہم نے اپنی ورکنگ پوری کرلی ہے، آزاد ارکان پر نظر ہے ،الیکشن دن کے بعد آپ کو آصف زرداری مزید سرگرم نظر آئیں گے ، ہماری الیکشن مہم جاری ہے، نواز شریف سمجھتا ہے تاثر بنا کر حکومت میں آئے گا ایسا نہیں ہوگا .
بلاول بھٹو زرادری نے پاک ایران کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاع کا درست حق استعمال کیا، امید کرتا ہوں کہ پاکستان اور ایران سفارتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے مسئلہ حل کریں گے۔ایران کو اچھے سے معلوم ہے کہ ہمارے پاس اختیار ہے اور ہتھیار ہے کہ جس سے ہم اپنا بھرپور دفاع کرسکتے ہیں۔ اب ایران نےجوکچھ کیا یہ خطے کیلئے صحیح نہیں ، ایران کی طرف سے پاکستان پرحملے پرحیران ہوں،وزیر خارجہ کی حیثیت سے ایران سے سکیورٹی چیلنجزپربات ہوتی رہتی تھی ، پاکستان سمیت کوئی ملک اپنی سالمیت پر کوئی واربرداشت نہیں کرسکتا ، پاکستان فوج کےساتھ قوم کھڑی ہے
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا عوام سے محبت کا رشتہ ہے، ہم صرف انتخابات کے وقت عوام کے پاس نہیں جاتے بلکہ پورے پانچ سال کسی نہ کسی صورت میں عوام کے درمیان ہی رہتے ہیں۔
یہ کیسا شیر ہے جو خود گھر میں چھپ جاتا ہے شکار نہیں کرتا،بلاول
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دادو جلسہ گاہ پہنچنے پر عوام کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا،دادو میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت بنی تو عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے،یہ الیکشن تیر ا ور شیر کےدرمیان ہو رہا ہے ،یہ شیر گھر میں چھپ کر دوسروں کو کہتا ہے میرا بندوبست آپ کریں،یہ کیسا شیر ہے جو خود گھر میں چھپ جاتا ہے شکار نہیں کرتا، یہ شیر کسانوں ، مزدوروں اور غریبوں کا خون چوستا ہے ،شیر کیلئے جب بندوبست کیا جاتا ہے تو پھر گھر سے نکلتا ہے ،میں کل شیر کے شکار کیلئے پنجاب جا رہا ہوں،کیا عوام تیر سے شیر کے شکار کیلئے تیار ہیں ، جیالے جانتے ہیں کہ شیر کا شکار کیسے کیا جاتا ہے ،یہ نہیں مانتے کسی کو چوتھی بار وزیر اعظم بنایا جائے ،وہ ہر بار ناکام رہا چوتھی بار کس خوشی میں لارہے ہو،مجھے ایک بار موقع دیں اس ملک کی قسمت بدل دوں گا ،پاکستان پیپلز پارٹی کا دس نکاتی عوامی معاشی معاہدہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا واحد حل ہے، آپ مجھے وزیر اعظم بنائیں میں ان تمام دس نکاتی منشور پر عملدر آمد کروں گا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دادو جلسہ گاہ پہنچنے پر عوام کی جانب سے والہانہ استقبال@BBhuttoZardari #چنو_نئی_سوچ_کوpic.twitter.com/cXwUP8XjGA
— Abdul Majid Kalwar (@Majid_PSF) January 18, 2024
8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔
بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا
لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں
قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول
آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول
جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار
ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو








