لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں،شرجیل میمن

0
272
sharjeel

سندھ کے سابق صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل کی تقریب کے لیے لاہور آیا ہوں،پاکستان پیپلز پارٹی کی الیکشن کی تیاریاں پورے ملک میں جاری ہیں ،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چیئرمین صاحب چاہتے ہیں الیکشن ہوں مگر دیگر تمام پارٹیاں الیکشن سے بھاگنے میں لگی ہیں،آج جو لاہور میں دیکھ رہا ہوں اس سے دکھ ہو رہا ہے ، لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں، پنجاب کے لوگ ان کی طرز حکمرانی سے تنگ آ چکے ہیں ، ہیلتھ کا نظام پنجاب میں صفر ہے، ن لیگ اس پر کوئی کام نہیں کر سکی ، لوگ کہاں جائیں کہاں علاج کروائیں، ن لیگ کہتی ہے ہم نے موٹروے بنائے ، ایٹم بم دیا ، ن لیگ وہ منصوبے بھی گنواتے ہیں جو ان کے تھے بھی نہیں ، پنجاب سے لوگ علاج کے لئیے سندھ جا رہے ہیں ،ن لیگ ہمیشہ وہ پراجیکٹ لے کر آئی جو ان کے مفاد میں تھے ،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بھی کسی شعبے میں کوئی کام نہیں کیا ، یہ لوگ اپنے علاج کے لئیے بیرون ملک جاتے ہیں،مجھے ہارٹ اٹیک ہوا تو میں کراچی کے اسپتال میں گیا مگر یہ لوگ پنجاب کے اسپتالوں میں نہیں جا سکتے ،ن لیگ کا اپنا الیکشن کمپین مٹریل لگا ہوا ہے شہر بھر میں ، الیکشن کمیشن سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتی نہ کریں ، جو بھی رویہ ہو تمام جماعتوں کے ساتھ ایک جیسا ہوا چاہئیے ، یہ برداشت نہیں ہو گا کہ پیپلز پارٹی کا پرنٹنگ مٹریل ہٹایا جائے اور باقیوں کا لگا رہے ، الیکشن کمیشن اس پر نظر ثانی کرے ، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک لاڈلے سے جان بچی تو دوسرے کو لاڈلا بنا دیا جائے ،ملک کے حالات کے ذمہ دار ن لیگ اور پی ٹی آئی ہیں،ملک کے حالات کا واحد حل بلاول بھٹو کا دس نکاتی ایجنڈا ہے، ایک شخص جو معاہدہ کر کے ملک سے جاتا ہے اور معاہدہ کر کے ملک میں آتا ہے ،ملک میں سیاست سے نفرت اور بدلے کی آگ ختم ہونی چاہئیے ،سیلاب پورے پاکستان میں آیا سندھ میں 21 لاکھ گھر بنانے کا کام ہو سکتا ہے تو دوسرے صوبوں میں کیوں نہیں، تھر کا کوئلہ شہید بی بی کا خواب تھا مگر نواز شریف نے اسے ختم کروایا ،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایک جماعت صرف پاکستان کا سوچ رہی باقی سب اقتدار کے نشے میں ہے ،8 فروری کو عوام اصل سیاست کو آگے لائے گی ، پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی سے بلا چھینا گیا تو ہم جشن نہیں منائیں گے ، 2018 میں پی ٹی آئی نے اس سے بھی برے کام کئیے ،جیسے آر ٹی ایس بیٹھا اور ووٹ عمران خان کی جھولی میں ڈالے گئے ،جعلی ووٹوں کے ذریعے جعلی لیڈر عمران خان پاکستان پر مسلط کیا گیا،

 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

Leave a reply