ڈی آئی خان: ابا شہید چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار سمیت 3 افراد شہیدہو گئے

افسوسناک واقعہ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آیا، دہشت گردوں نے ابا شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا، پولیس نے جوابی کاروائی کی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید ہو گئے، ڈی ایس پی حافظ عدنان نے ڈی آئی خان حملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گزشتہ شب ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کوئیک رسپانس فورس کا اہل کار شہید ہو گیا ہے، کوئیک رسپانس فورس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے

ڈی ایس پی حافظ عدنان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کی زد میں آ کر کھیتوں میں کام کرنے والے2 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے مقامی ہسپتال منتقل کیا ہے

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

Shares: