جہلم اور سرگودھا کے حلقے میں بڑی سیاسی پیشرفت،ن لیگ کے مخالف دھڑوں میں صلح

ہم سب نے متحد ہوکر عوام کو مہنگائی سے نجات دلانی ہے,شہباز شریف
0
76

لاہور: جہلم اور سرگودھا کے حلقے میں بڑی سیاسی پیشرفت ہوئی ہے، مسلم لیگ ن کو ایک اور بریک تھرو مل گیا ہے، جہلم اور سرگودھا میں ن لیگ کے مخالف دھڑوں میں صلح ہوگئی ہے۔

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کے حق میں دیگر دھڑے دستبردار ہوگئے ہیں، راجامطلوب مہدی،راجا طالب مہدی جہلم سے فرخ الطاف کے حق میں دستبردار ہوئے، شہباز شریف سے ملاقات میں راجا مطلوب اور راجا طالب نے باضابطہ اعلان کیا۔

سرگودھا میں حامد حمید، ڈاکٹر لیاقت کے حق میں دستبردار ہوئے،شہباز شریف نےپارٹی نظم وضبط کی پاسداری پر رہنماؤں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ آپ پر فخر ہے، آپ نے پارٹی اور قیادت کو عزت دی۔

اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت کی گئی نہ سکیورٹی تھریٹ ہے،آئی جی …

https://x.com/pmln_org/status/1750418187248607255?s=20
شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب نے متحد ہوکر عوام کو مہنگائی سے نجات دلانی ہے، پاکستان کی معاشی بحالی اور خود انحصاری اصل چیلنج ہیں، ہمیں مہنگائی، بےروزگاری اور معاشی بدحالی کے مسائل سے لڑنا ہے،پارٹی رہنماؤں نے قیادت کے اعتماد اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

الیکشن کمیشن کی فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال

Leave a reply