ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن متحرک،جرمانے،طلبی

0
123
election

الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف امیدواروں کو جرمانے اور خلاف ورزیوں پر ازخود طلب کرلیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوہاٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں اور جرمانے عائد کئے ۔نور اسلم آفریدی ،آزاد امیدوار، این اے 35 کو 5 ہزار جرمانہ، فواد اللہ خان آفریدی، آزاد امیدوار، این اے 35 کو 10 ہزار جرمانہ، اے این پی کے امیدوار یعقوب خان حلقہ پی کے 90 کو 5 ہزار جرمانہ ،جنید اللہ آفریدی،آزاد امیدوار پی کے 90 کو 10 ہزار جرمانہ کیا گیا۔مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیموں نے ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور مواد بھی ہٹائے ۔

پی کے 113 ڈی آئی خان سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سرہان احمد، جماعت اسلامی کے زاہد محب اللہ اور این اے 44 کے آزاد امیدوار تنویر جتوئی کو یکم فروری کو پیش ہونیکا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔بنوں سے پی کے 100 میں اے این پی کے امیدوار اصغر نواز، جماعت اسلامی کے اختر علی کو 10 ہزار روپے فی کس جرمانہ کیا گیا ہے۔این اے 39 بنوں جے یو آئی کے امیدوار زاہد اکرم درانی کو 20 ہزار ، پی ٹی آئی پی کے سید قیصر عباس شاہ کو 10 ہزارجبکہ جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔پی کے 99 سے جے یو آئی کے امیدوار شیر اعظم وزیر کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر خیرپور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بروقت ایکشن لیتے ہوۓ سرکاری ملازم اکبر لاشاری کو خلاف ضابطہ پیپلز پارٹی کی امیدوار نفیسہ شاہ کی تاج پوشی کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

Leave a reply