مزید دیکھیں

مقبول

مصطفیٰ عامر قتل کیس،ارمغان کے ریمانڈ میں توسیع

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کئے گئے مصطفیٰ...

سیالکوٹ:انسانی اسمگلنگ، گداگری،بجلی چوری اور ٹریفک قوانین کیخلاف کی ورزی پر کریک ڈاؤن کا حکم

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی...

میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا، جنید اکبر

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا...

ٹرمپ، جے ڈی وینس اور مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی

واشنگٹن: ایک ٹک ٹاک انفلوئنسر نے صدر ٹرمپ، نائب...

کم از کم ماہانہ اجرت کے مطابق تنخواہوں نا دینے والوں کیخلاف کارروائی

قصور ماہانہ کم اجرت ڈینے والوں کے خلاف کاروائی کا...

نمیبیا کے صدر 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ونڈہوک : نمیبیا کے صدر ہیج گینگوب 82 سال کی عمر میں دارالحکومت ونڈہوک کے ایک ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگوب کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے اس کی تفصیلات گزشتہ ماہ عوام کے سامنے ظاہر کی تھیں، صدر کے انتقال کی تصدیق نائب صدر نا نگولو ممبوبا کی جانب سے کی گئی جنہوں نے بتایا کہ ہیج گینگوب کا انتقال اتوار کو علی الصبح ہوا اور ان کے آخری وقت پر ان کی بیوی اور بچے ان کے ساتھ موجود تھے-

آئین کےمطابق مبومبا اب صدر کے طور پر کام کریں گے کیونکہ گینگوب کی دوسری مدت صدارت میں ایک سال سے بھی کم وقت باقی تھا اور صدارتی اور پارلیمانی انتخابات نومبر میں پہلے ہی طے پا چکے تھے، دنیا بھر کے رہنماؤں کی جانب سے گینگوب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور تعزیتی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں-

ماسکو میں بھارتی وزارت خارجہ کا ملازم پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ہیج 27 سال جلاوطنی میں رہے، انہوں نے اس دوران بوٹسوانا، امریکا اور برطانیہ میں وقت گزارا، جہاں انہوں نے سیاست میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی اور پھر ملک کی آزادی سے ایک سال قبل 1989 میں نمیبیا واپس آئے،گینگوب 2015 میں صدر بنے اور وہ اپنی دوسری اورآخری مدت صدارت میں تھےاس سے قبل وہ ملک کےسب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

سعودی عرب:کرپشن کے الزام میں سرکاری ادارے کے سربراہ گرفتار

بھارت کا مالدیپ سے اپنی فوج نکالنے کا فیصلہ