ماسکو میں بھارتی وزارت خارجہ کا ملازم پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ستیندر سائیوال پر بھارتی سفارت خانے، وزارتِ دفاع اور امور خارجہ سے متعلق اہم معلومات آئی ایس آئی کے ہینڈلرز کو فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے
0
119
moscow

نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں وزارتِ خارجہ کے ایک ملازم کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : اتر پردیش اینٹی ٹیررازم اسکواڈ نے ستیندر سائیوال کو میرٹھ سے گرفتار کیا، اس پر آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے،ستیندر سائیوال پر الزام ہے کہ اس نے فوج سے متعلق حساس معلومات پاکستان کو فراہم کیں، ستیندر سائیوال 2021 سے روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھارتی سفارت میں تعینات ہے،ستیندر کا آبائی تعلق ہاپڑ سے ہے وہ امورِ خارجہ کی وزارت میں ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کا حصہ ہے، اے ٹی ایس نے اس کے پاس سے دو موبائل فون، آدھار کارڈ اور پین کارڈ برآمد کیا-

ن لیگ اور پی پی نے عوام کو غربت، مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ …

خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر ستیندر سے تفتیش کی گئی تو اس نے ابتدا میں غیر اطمینان بخش جواب دئیے مگر پھر قبول کرلیا کہ وہ پاکستان کے لیے جاسوسی کرتا رہا ہے، اس نے بتایا کہ وہ سرکاری افسران کو معقول رقم کا لالچ دے کر بھارتی فوج اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتا تھا، ستیندر سائیوال پر بھارتی سفارت خانے، وزارتِ دفاع اور امور خارجہ سے متعلق اہم معلومات آئی ایس آئی کے ہینڈلرز کو فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے،آصف زرداری

تہذیب کا دشمن پر آج ایسے مقدمات بن رہے ہیں جن کا ہم تو …

Leave a reply