اسلام آباد ہائی کورٹ , خاتون ملزمہ کی عبوری ضمانت کا کیس ،ہائیکورٹ احاطہ عدالت سے خاتون ملزمہ کی گرفتاری ، عدالت برہم ہو گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بڑا حکم جاری کر دیا، بادی النظر میں اختیارات سے تجاوز پر ایس پی انویسٹیگیشن 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیے گئے،احاطہ عدالت سے خاتون کی گرفتاری پر پولیس اہلکار نے عدالت سے معافی مانگ لی ، عدالت نے تحریری حکمنامہ میں کہا کہ پولیس اہلکار وضاحت دے کیوں نہ اس کے خلاف اختیارات سے تجاوز پر کاروائی کی جائے ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے خاتون کی درخواست ضمانت پر دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

تحریری حکمنامہ میں عدالت نے کہا کہ ملزم سیف الرحمن کی درخواست ضمانت سنی گئی ، دوران سماعت ملزم بیٹے کی ماں کمرہ عدالت میں موجود تھی ، اے ایس آئی زاہد حمید نے اس خاتون کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ، پولیس اہلکار نے اختیار سے تجاوز اور عدالتی وقار کا خیال نہیں رکھا اس لئے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، عدالتی حکم پر اے ایس آئی نے خاتون کو عدالت کے سامنے (اسی روز) پیش کیا ،پولیس اہلکار نے خاتون کی احاطہ عدالت سے گرفتاری پر عدالت سے معافی مانگی ، اے ایس آئی نے عدالت کے پوچھنے پر بتایا خاتون کو آبپارہ تھانے کی ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا ،عدالت کے لیے حیران کن ہے جولائی 2023 سے ابتک کیس کی تفتیش مکمل نہیں کی گئی، عدالت کو بتایا گیا کیس کی تفتیش پہلے ایک اور افسر کر رہے تھے جو تبدیل ہو گئے ، احاطہ عدالت سے گرفتار کی گئی خاتون کو عدالت پیش کیا گیا ، خاتون نے عدالت پیش ہونے کے بعد درخواست ضمانت دائر کی ،خاتون کی عبوری ضمانت دو ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 12 فروری تک عدالت نے منظور کر لی ،

آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

Shares: