لاہور کے حلقہ این اے 117 سے علیم خان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اعجاز بٹر نے کہا ہے کہ مینڈیٹ واپس نہ کیا گیا سپریم کورٹ کےباہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگاؤں گا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر علی اعجاز بٹر کا کہنا تھا کہ میرے حلقے NA-117 کے لوگ مجھے سارا سارا دن فون کر کے پوچھتے ہیں کہ کیا بنا ہمارے ووٹ کا،میں ان کے سامنے شرمندہ ہوں کہ ان کے ووٹ کی حفاظت نہیں کرسکااس لیے میں نے فیصلہ کیا ہےکہ اگر میرے حلقے کے لوگوں کا چرایا ہوّا مینڈیٹ واپس نہ کیا گیا تو بطوروکیل سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر بھوک ہڑتال کیمپ لگاؤں گا جس میں پاکستان بھر کے وکلاء برادری، نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کو مدعوکروں گا، میرا اپنے حلقے کی عوام سے وعدہ ہے کہ آپکا دیا ہوّا ووٹ ہضم نہیں ہونے دو گا۔ انشاءاللّٰہ

قبل ازیں ایک ویڈیو میں علی اعجاز بٹر کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے مینڈیٹ چرایا کچے کے ڈاکو بھی شرمندہ ہیں، آر او کے بچوں کو اٹھایا گیا ، بیوی کو ریپ کی دھمکیاں دی گئیں، لوگ عمران خان سے پیا ر کرتے ہیں ،سات سیٹوں والے کو اسمبلی میں حکومت دے رہے ہو، فارم 45 کے مطابق میں جیتا ہوا تھا، علیم خان 15،16 ہزار سےہارا ہوا تھا،الحمد اللّٰہ ہمارے پاس NA-117 کے ٹوٹل 329 پولنگ سٹیشن کےتصدیق شدہ وجاری کردہ فارم-45محفوظ جگہ پر پورے ہیں جس جس پریزیڈنگ آفیسرز،اسسٹنٹ پریزیڈنگ آفیسرزاورریٹرننگ آفیسرنے ریکارڈ کو بدلہ بطور وکیل مدعی بن کر اُن پر ضابطہ فوجداری ,109, 467, 420,468, 471 دفعات کےمقدمات درج کرواؤں گا۔

واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے این اے 117 لاہور کا جو نتیجہ جاری کیا اسکے مطابق ن لیگ کے حمایت یافتہ علیم خان 91489 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،علی اعجاز بُٹر 80838 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں،کابینہ کا حصہ نہیں البتہ وزیراعظم کوووٹ دیں گے، بلاول

Shares: