تحریک انصاف کے رہنما، نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم نے ضمانت منظور ہونے کے بعد پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانت کیلے حاضر ہوا ہوں مجھ پر ناجائز کیسز بنائے گئے،جس نے ظلم کیا ہے اسے سزا ضرور دیں ناجائز کیسز نہیں ہونے چاہیے،
میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی میں ایک وقت میں مختلف مقدمات بنائے گئے،7 مئی اے ٹی سی سے ضمانت کرانے کے بعد لاہور سے چلا گیا تھا، میری کوئی سی سی ٹی وی، سیف سٹی کی فوٹیج کوئی ایک چیز بتائی جائے، پشاور ہائیکورٹ کے ججز صاحبان کا شکر گزار ہوں، ہم پر امن شہری ہیں، الیکشن لڑتے ہوئے 25 سال ہو چکے ہیں، میرے جیسے بندے پر اتنے زیادہ کیسز؟فائرنگ کر کے قتل تک کا الزام لگایا گیا ہے، الیکٹیبلز کا بیانیہ پی ٹی آئی نے تبدیل کر دیا ہے، اب عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، جب الیکشن آتے ہیں تو ایک دوسرے کی کرپشن کی باتیں کرتے ہیں، بعد میں دوبارہ مل جاتے ہیں، یہ وارداتی ہیں، سولہ ماہ میں انہوں نے کیا کچھ نہیں کیا جو اب کرنا ہے، انہوں نے ہر ادارے کو تباہ کیا ہے،ریاستی اور پبلک ادارے سمیت سب کو تباہ کیا ہے، پی آئی اے ، ریلوئے خسارے میں چلے گئے ہیں،اسمبلی میں یہ ساری چیزیں بیان کریں گے، ن لیگ کہہ رہی ہے کہ آر او کے ذریعے ہمارے ساتھ شامل ہو جاو ورنہ نوٹیفکیشن کینسل کر دیا جائیگا، چور بٹھا دیا جائے گا تو ملک کیسے چلے گا، لاہور اور پنڈی میں پی ٹی آئی نے کلین سویب کیا ہے،
میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بندے توڑنے کی عادت انکی پرانی ہے،پارلیمنٹ کی یہ بے توقیری کر رہے ہیں ہمارے جو امیدوار کامیاب اور انکے نوٹفکیشن ہو چکے ان کو ن لیگ کہہ رہی کہ ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ نہیں تو نوٹفکیشن کینسل،ہو رہے ہیں کینسل بھکر،ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنڈی سے کینسل ہو چکے، رات کے اندھیرے میں وارداتیں ڈال کر چور بٹھا دیں گے تو ملک کیسے چلے گا، عوام نے جن کو مینڈیٹ دیا انکو آنے دیں، اگر ہم نے پرفارم نہ کیا تو عوام اگلی بار مسترد کر دے گی ، نگران حکومت ،الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ عوام نے ہمیں حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہمیں حکومت کرنے دی جائے،ہمیں وفاق میں سیٹیں واپس کی جائیں، صوبوں میں سیٹیں واپس کی جائیں،کراچی میں مینڈیٹ ہمیں ملا، بلوچستان میں ملا لیکن دھاندلا کر دیا گیا،یہ طریقہ نہیں کہ نتائج ہی بدل دیئے جائیں، ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے،میں ادھر ہی تھا ضمانت مل گئی اب پنجاب جا رہا ہوں،ہم پنجاب میں اپنا نمبر شو کریں گے،ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کریں تو ہم حکومت بنانے کو تیار ہیں،
پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظورکرلی ہے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابرہیم نے میاں محمد اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کر لی،میاں اسلم اقبال پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،میاں اسلم اقبال نے راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،میاں اسلم اقبال کیخلاف 19مقدمات درج ہیں،وکیل کی جانب سے درخواست کی آج ہی سماعت کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
قبل ازیں تحریک انصاف پنجاب کے نامزد وزیر اعلیٰ میاں اسلم اقبال پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے تھے، راہداری ضمانت کے بعد میاں اسلم متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونگے ۔
واضح رہے کہ میاں اسلم کو تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد کر رکھا ہے، میاں اسلم نو مئی کے واقعہ کے بعد سے روپوش تھے،عدالتوں نے میاں اسلم کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے
نو مئی کے مقدمات کے ملزمان پشاور ہائیکورٹ میں ہی پیش ہو رہے ہیں اور انہیں ضمانتیں مل رہی ہیں، فیصل جاوید پشاور ہائیکورٹ پیش ہوئے اور انہیں ضمانت ملی، عمر ایوب ، علی امین گنڈا پور بھی پشاور ہائیکورٹ سے ضمانتیں حاصل کر چکے. زرتاج گل کو بھی پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ملی ہے،
پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان
جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار
نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد
اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف
پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان
نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ
موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق