پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما ،نامزد وزیراعلی پنجاب میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوشش کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ پنجاب پولیس نے میاں اسلم اقبال کوگرفتارکرنےکی کوشش کی توآئی جی کے پی ان کے خلاف کارروائی کریں،آئی جی کے پی ہمارے احکامات پنجاب کے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو پہنچا دیں،عدالت نے آئی جی خیبرپختونخواکو عدالتی حکم نامہ پہنچانےکی ذمہ داری ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو سونپتے ہوئے آئی جی سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کے وکیل نے کہا کہ ضمانت ملنے کے باوجود پنجاب پولیس نے میاں اسلم کو روکا، اسپیکر ہاؤس کے قریب گرفتار کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی نے میاں اسلم کو وزیراعلی پنجاب کیلیے امیدوار نامزد کررکھا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کا کچھ پتہ نہیں کہاں ہیں؟ نہیں معلوم انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے یا نہیں،جب تک مخصوص نشستیں نہیں ملتیں پنجاب اسمبلی کی کارروائی غیر قانونی ہے، رانا شہباز پنجاب اسمبلی میں چیف وہپ ہوں گے،ہمارے ارکان کواسمبلی آنے سے روکا جا رہاہے،الیکشن کمیشن کوچاہیےتھا کل ہی ہماری مخصوص نشستوں کا فیصلہ کردیتا،ہمارے 107 ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئےہیں،

واضح رہے کہ دو روز قبل پشاور ہائیکورٹ نے میاں اسلم کی ضمانت منظور کی تھی،،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابرہیم نے میاں محمد اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کی تھی

واضح رہے کہ میاں اسلم کو تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد کر رکھا ہے، میاں اسلم نو مئی کے واقعہ کے بعد سے روپوش تھے،عدالتوں نے میاں اسلم کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے

نو مئی کے مقدمات کے ملزمان پشاور ہائیکورٹ میں ہی پیش ہو رہے ہیں اور انہیں ضمانتیں مل رہی ہیں، فیصل جاوید پشاور ہائیکورٹ پیش ہوئے اور انہیں ضمانت ملی، عمر ایوب ، علی امین گنڈا پور بھی پشاور ہائیکورٹ سے ضمانتیں حاصل کر چکے. زرتاج گل کو بھی پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ملی ہے،

پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

Shares: