سنیٹ انتخابات،عمران خان سے مشاورت کرنی ہے، بیرسٹر گوہر

0
105
gohar ali khan

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دی ہےعمران خان سے سینٹ الیکشن سے متعلق مشاورت کرنی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ سے بڑی توقعات ہیں، امید ہے انصاف ملے گا، جنرل الیکشنز کے کچھ دستاویزات لے کر عمران خان سے ملنے گئے تھے، سینیٹ انتخابات کے لیے بانی پی ٹی آئی سے دستاویزات کے ساتھ مشاورت کی اجازت دی جائے،سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ میں تیزی کے ساتھ فیصلے ہوئے ہیں، جس غیرآئینی اور غیرقانونی طریقے سے ٹرائل ہوا عدلیہ کی ذمے داری ہے نوٹس لے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ سینیٹ انتخابات کے لئے عمرا ن خان سے ملاقات کے لئے عدالت سے اجازت مانگی ہے، عمران خان امید ہے کہ جلد جیل سے باہر ہوں گے، عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ،اس امید کے ساتھ عدلیہ آتے ہیں کہ ہمیں انصاف ملے گا،جلد بازی میں ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے رولز میں ترامیم پر غور کررہے ہیں،چیف جسٹس

میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعثِ شرم ہے،چیف جسٹس

میرے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی دائر ہو تو خوش ہوتا ہوں،چیف جسٹس

Leave a reply