احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ہیں،
حسن اور حسین نواز نے سرنڈر کر دیا، دونوں بھائی عدالت کے سامنے پیش ہوگئے، وکیل قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہم لوگ حاضر ہیں، اس دوران حسن اور حسین نواز روسڑم پر آگئے۔ قاضی مصباح نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری حاضری کے لیے تھ، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ کتنے کیسز میں ملزم ہیں،وکیل نے کہا کہ تین کیسز میں عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، ایون فیلڈ ریفرنس میں اس عدالت سے سزا پانے والے ملزمان بری ہوگئے ہیں،نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بری ہوگئے ہیں، فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف احتساب عدالت سے بری ہوگئے تھے۔ نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپیل واپس لے لی تھی، العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف بری ہوگئے ہیں۔
حسن اور حسین نواز نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں،پلیڈر بھی مقرر
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حاضری لگا لیں، احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے،حسن اور حسین نواز نے حاضری لگا دی ،حسن اور حسین نواز نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں،احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کردیا، قاضی مصباح ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالت بریت کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردے، نیب نے بتانا ہے کہ ان کا کیا موقف ہے،نیب نے بتانا ہے کہ کوئی نیا شواہد آیا ہے یا نہیں، جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ پرسوں میں اڈیالہ جیل ہونگا ، قاضی مصباح ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالت حسن اور حسین نواز کا پلیڈر مقرر کردے،عدالت نے رانا عرفان کو حسن اور حسین نواز کا پلیڈر مقرر کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کب تک پاکستان میں ہیں ،استغاثہ کو تیاری کا تھوڑا وقت دے دیں ، کل تو ویسے بھی انہوں نے نہیں آنا پلیڈر مقرر ہوچکا ہے، عدالت نے 50 ، 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی.عدالت نے پانامہ ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کے اشتہاری کا اسٹیٹس ختم کردیا
قبل ازیں ایون فیلڈ ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا معاملہ ،حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن کے معاون وکیل رانا عرفان عدالت پیش ہو گئے،کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، رانا عرفان ایڈوکیٹ نے کہا کہ کیسز کے سینئر وکیل قاضی مصباح الحسن 11:30 پر عدالت پیش ہوں گے ،ملزمان بھی آج عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے ،جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ ملزمان آج عدالت میں پیش ہوں گے ،رانا عرفان ایڈوکیٹ نے کہا کہ جی وہ آج یقیناً 12 بجے تک پیش ہو جائیں گے ،عدالت نے کیس کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کردیا
7 سال اشتہاری رہنے کے بعد حسین و حسن نواز عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے
حسن اور حسین نواز نے ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں درخواستیں دائر کی تھیں جس میں وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی،احتساب عدالت نے 7 سال قبل دونوں ملزمان کو ان ریفرنسز میں اشتہاری قرار دیا تھا۔اب احتساب عدالت نے دونوں کے وارنٹ معطل کر رکھے ہیں
عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل
میرا وجود ،میرا جسم ….. نازیبا ویڈیو کے بعد مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو آ گئی
مفتی عبدالقوی کا ایک اور بڑا دھماکہ،اللہ سے وعدہ، اب یہ کام نہیں کریں گے