اسلام آباد:کشمیری خواتین و بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یکجہتی کشمیر کانفرنس کل(جمعہ کے )روز ڈی چوک اسلام آباد میں ہوگی،کانفرنس کی سربراہی جنرل حمید گل کی بیٹی عظمٰی گل کریں گی، یکجہتی کشمیر کانفرنس میں جڑواں شہروں سے خواتین و بچوں کے علاوہ مختلف کالجز و یونیورسٹیز سے طالبات شریک ہوںگی جبکہ کانفرنس سے مختلف سیاسی جماعتوں کی مرکزی خاتون رہنماﺅں سمیت وکلاء،ٹیچرز اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن خواتین خطاب کریں گی۔اپنے ایک وڈیو پیغام میں چیئرپرسن جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ عظمٰی گل نے جڑواں شہروں کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین و بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنے بچوں کے ہمراہ جمعة المبارک کو سہ پہر چار بجے ڈی چوک پہنچیں،انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں خواتین پاکستان اپنی کشمیری بہنوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- کشمیری خواتین سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈی چوک میں پنڈال کل سجے گا, دختر حمید گل عظمٰی گل صدارت کریں گی
کشمیری خواتین سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈی چوک میں پنڈال کل سجے گا, دختر حمید گل عظمٰی گل صدارت کریں گی
ٹیگز: